مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر کے لوہیا بازار میں تاریخی جامع مسجد حوض والی میں واقع معروف علمی و فلاحی ادارہ شاہ اسلامک لاٸبریری کے 24 ویں یوم قیام کے موقع پر ایک دعاٸیہ تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس کا آغاز قاری شوکت علی قاسمی کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا ۔ جس میں بزرگ شاعر فضل احمد فضل نے نعتیہ کلام پیش کیا ۔ دعاٸیہ مجلس کی صدارت دینی و فلاحی میدان کی فعال و متحرک شخصیت قاری محمد خالد بشیر قاسمی نے کرتے ہوۓ اپنے بیان میں کہا کہ معاشرہ میں تعلیمی رغبت و فروغ کیلۓ 23 سال قبل چند کتابوں سے جس کام کا آٰغاز کیا گیا تھا الحمد للہ آج وہ ایک علمی دینی اصلاحی و فلاحی تحریک بنکر مثالی خد مات انجام دےرہی ہے جس سے ہزاروں افراد جس فیضیاب ہورہے ہیں ۔ 23 سالہ خدماتی تسلسل کو جاری رکھتے ہو ۓ آج 24 ویں یوم قیام کے موقع پر خصوصی دعاٸیہ مجلس سے گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی شدید سردی کے موسم میں مفلس و ناداروں کے لئے گرم کپڑوں کی تقسیم کا آغاز کیا جارہا ہے جو آٸندہ ایک ماہ تک جاری رہے گا۔ لاٸبریری کے زیر اہتمام اہل خیر حضرات کے تعاون سے ایک ہزار کمبل لحاف سوٸیٹر ٹوپے موزے وغیرہ سے غریب بستیوں میں پہنچکر بلا تفریق مذہب و ملت مستحق لوگوں تک بلا نماٸش مدد کی جائے گی ۔ اور بیوہ خواتین و یتیم بچوں اور ضعیف و بیمار وں کا خاص خیال رکھا جائے گا ۔انہوں نے زور دیکر کہا کہ رحمت خداوندی و نصرت غیبی کے پانے کا بہترین زریعہ خدمت خلق ہے ۔ بھوکوں اور پیاسوں و ضرورت مندوں کو کھلانا پلانا اور پہنانا مفلس غریب یتیموں اور مسافروں و قیدیوں کی خبر گیری اور مقروض کی قرض کی اداٸیگی کی فکر بیمار کی تیمار داری کرنا یہ سب اسلام کی انسانی آفاقی تعلیمات کا حصہ ہیں ہم ان تعلیمات پر عمل پیراں ہوکر خدمت خلق کرتے ہوۓ خالق و مخلوق دونوں کے بیک وقت محبوب بن سکتے ہیں اس موقع پرعلمی تحقیقی شخصیت حضرت مولانا محمد جمشید قاسمی شیخ الحدیث معہد البنات الاسلامی معروف دانشور محبوب عالم ایڈوکیٹ بزرگ علمی شخصیت ماسٹر اختر خان سماجی قاٸد حاجی سرفراز خان حاجی اسلام قریشی جان محمد قریشی، عبداللہ قریشی وغیرہ موجود رہے۔
0 Comments