آگرہ: مسجد نہر والی سکندرا کے خطیب محمد اقبال نے آج کے خطبہ جمعہ میں اصل اسلام کے بارے میں بات کی، انھوں نے پہلے ایک پرانے واقعہ کا ذکر کیا اور بتایا کہ ایک مسلم ملک میں جب انقلاب آیا تو وہاں اس کے بعد کچھ اس طرح کی چیزیں دیکھنے کو ملیں، وہاں عام مقامات پر اور سیڑھیوں پر دشمن ملک کے جھنڈے اور وہاں کے رہنماؤں کی تصویریں بنادیں تاکہ لوگ ان کو روند کر آگے بڑھیں ، یہ دشمنی کا ایک طریقہ ہے ، لیکن اللہ کے رسول کا طریقہ اس سے الگ تھا آپ لوگوں کی خیر خواہی کے لیے دعائیں کرتے تھے اپنے دشمنوں سے بھی محبت کا سلوک کرتے تاکہ ان کا دل اسلام کے لیے نرم ہو اور وہ اسلام کی طرف راغب ہوں ، صحیح مسلم کی حدیث نمبر 1732 میں کہا گیا “ لوگوں کو بشارت دو، ان کو ناگواری میں نہ ڈالو ان کے ساتھ آسانی کا معاملہ کرو سختی کا نہیں “ میں آپ کو ابھی کی مثال پیش کرتا ہوں ، اسرائیل اور حماس کی جنگ بندی کے وقت جو قیدی حماس کی طرف سے چھوڑے گئے ان سب نے رہا ہونے کے بعد حماس کی بے حد تعریف کی ، یہ الگ بات ہے کہ انٹرنیشنل میڈیا میں اس کو اتنی جگہ نہیں ملی جس کی وہ خبر “ حقدار “ تھی ، لیکن حماس کے لوگوں نے اصل اسلام کی تصویر اپنی طرف سے پیش کی ، یہ ہی اصل کام ہے ، اگر ہم کسی کو بھی اصل اسلام کی طرف دعوت دیں تو ممکن ہے کہ اس کے دل میں اسلام کے لیے نفرت کے بجاے “ عزت “ پیدا ہو ، ہم کو اپنا کام کرنا ہے دل اللہ کے اختیار میں ہیں، آج دنیا میں اسلام کے نام پر دوسروں سے نفرت کرنے والے تو بہت ہیں مگر اسلام کے لیے دوسروں سے محبت کرنے والے کو ڈھونڈنا پڑتا ہے ، کاش ہم بھی نبی کی طرح اپنے دل میں وہ تڑپ پیدا کریں اور ہم بھی لوگوں کے لیے دعا کریں کہ اللہ ان کو بھی اسلام کی دولت سے نواز دے تاکہ یہ بھی جنت کے “ حقدار “ بن سکیں، یہ تڑپ ہمیں اپنے اندر پیدا کرنی ہے تاکہ ہمارے لیے بھی جنت میں داخلہ آسان ہوجائے اور ہم بھی اللہ کے مہمان بن جائیں، آمین۔
0 Comments