عروس البلاد مبئی، کرلا میں واقع مسجد محمد بن عبداللہ ، دھنی پورا ایودھیا کے ڈپلومینٹ کمیٹی کے چیر مین حاجی عرفات شیخ کے مکان پر مفتی اعظم مہاراشٹر مفتی عزیز الرحمن فتحپوری کی سرپرستی میں آل انڈیا رابطہ مساجد بورڈ کی ایک نشست عمل میں آئی، اس نشست کا آغاز حافظ و قاری مولانا عرفان قاسمی کی دل سوز قرآن کریم کی تلاوت و روح پرور نعت نبی سے ہوا۔ اس کے ساتھ ساتھ رابطہ مساجد کا ترانہ بھی پڑھا گیا۔ رابطہ مساجد کے قومی صدر مولانا عبداللہ ابن القمر الحسینی نے رابطہ مساجد کی سابقہ کار کردگی پیش کرتے ہوئے مستقبل کے عزائم و منصوبے پیش کئے۔ مولا نا عبداللہ ابن القمر نے کہا کہ 2006ء میں جس وقت حکیم الاسلام عالمی سیمینار کا اجتماع عام جاری تھا، اسٹیج پر عالمی شخصیات بشمول حضرت مولانا محمد سالم قاسمی صاحب نور اللہ مرقده کے ساتھ ساتھ مولانا سید ولی رحمانی، مولانا عبداللہ مغیثی اور شیخ طریقت مولا نا قمر الزماں الہ آبادی اور دینی وملی اور سیاسی اہم شخصیات اور لاکھوں عوام الناس کی موجودگی میں اس تنظیم کے قیام کی قرارداد پاس ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آج ان عبقری شخصیات میں چند شخصیات ہی باحیات ہیں۔ آج اس نشست میں ہمارے صوبائی سر پرستوں میں صوبہ مہاراشٹر کے سر پرست مولانا قاری ولی اللہ سابق خطیب و امام مسجد ڈونگری کی شدت سے کمی محسوس کی جارہی ہے۔ اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے اور اعلیٰ علیین میں مقام کریم عطا فرمائے۔ اس کے بعد سابقہ چند سالوں کے رابطہ کے سرخیل اور سر بر اہان رونق اسٹیج ہوتے تھے۔ اس کے بعد حاجی عرفات شیخ نے تنظیم سے متعلق اپنے نیک جذبات پیش کیے اور کہا کہ ہماری دیرینہ خواہش تھی کہ ایک پلیٹ فارم پر ایک جگہ تمام مسالک کے علماء، ائمہ، اتقیاء اور صوفیاء کو بیٹھا ہوادیکھوں۔ آج رابطہ مساجد کے منصوبوں کو دیکھتا ہوں تو لگتا ہے کہ ہمارا یہ خواب اس کے ذریعہ شرمندہ تعبیر ہوگا۔
اس کے بعد جمعیت اہل حدیث کے صوبائی صدر مولانا رفیق اجمل نے رابطہ مساجد کے عزائم اور منصوبوں کی بھر پور ستائش کرتے ہوئے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا اور مولانا عبد الرب قائمی مدنی سے اپنے دیرینہ رابطہ و تعلق کو ظاہر کرتے ہوئے رابطہ مساجد بورڈ کے نائب صدر بنائے جانے کا مولا نامدنی کو اہل ہی نہیں بلکہ سحق قرار دیا۔ اس کے بعد حاجی عرفات شیخ کی قیادت اور علماء ، ائمہ ودانشوران کی موجودگی میں رابطہ مساجد کی طرف سے مولانا عبدالرب مدنی کو نائب صدر بنائے جانے کا دستاویز حوالے کیا گیا۔ مولانا عبدالرب مدنی نے ذمہ داری قبول کرتے مرکزی دفتر عنقریب ممبرا میں قائم کیا جائے گا۔
اس نشست میں مولانا مفتی رضوان احمد قاسمی، مولانا رفیق اجمل، سابق صوبا قاسمی، امام مسجد نالای مدیث مہاراشٹر، شکیل احمد داؤدی، مولانا حکیم محمد بارون مد ندوی، رابطہ مساجد کے اساسی رکن ڈاکٹر عابد سید، مینجنگ ڈائریکٹر سا ئیں ہا سپائل چمبور و بیس ہاسپٹل سانتا کروز، شاہین ہاسپٹل ممبرا کے چیر مین ڈاکٹر جعفری اور ایکسین کلاسیسز کے مالکان حافظ محمد عارف کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود رہے۔ مولانا مفتی محمد رضوان قاسمی کی پر سوز دعاء پر نشست کا اختتام ہوا۔
سمیر چودھری۔
0 Comments