مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر کے کا سپاہی قنوج کے وشنو گڑھ علاقے میں ایک مقابلے میں ضلع کے بڈھانہ علاقے کے گاؤں شاہ ڈبر کے کانسٹیبل سچن راٹھی کو شہید کر دیا گیا۔ سچن راٹھی کی فوتگی کی خبر ملتے ہی کنبے میں کہرام مچ گیا اورگاؤں میں سوگ چھا گیا ہے
موصولہ اطلاعات کے مطابق بڈھانہ کے گاؤں شاہ ڈبر کے سچن راٹھی نے 2019 میں پولیس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ پہلی پوسٹنگ قنوج کے سوریکھ تھانے میں ہوئی۔ بعد میں اسے وشنو گڑھ پولیس اسٹیشن بھیج دیا گیا۔
وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ وشنو گڑھ تھانے کے گاؤں دھرنی دھیر پور نگریہ گیا تھا تاکہ ہسٹری شیٹر اشوک کمار عرف منا لال یادو کو گرفتار کر سکے۔ چار گھنٹے تک جاری رہنے والے انکاؤنٹر میں سچن شہید ہو گیا۔
واضح ہو کہ سچن کی شادی فروری میں ایک خاتون کانسٹیبل سے ہونی تھی۔ اطلاع ملنے کے بعد اہل خانہ اور معززین وشنو گڑھ روانہ ہو گئے ہیں۔
مرکزی وزیر سنجیو بالیان نے سچن راٹھی کی قربانی پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے فیس بک پیج پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میرے چھوٹے بھائی شری انکت راٹھی جی، جو اتر پردیش پولیس کے ایک بہادر کانسٹیبل اور لوک سبھا حلقہ کے گاؤں شاہ ڈبر کے رہائشی تھے، قنوج میں ایک انکاؤنٹر کے دوران شہید ہو گئے۔ میری گہری تعزیت متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے۔معتبر ذرائع کے مطابق ہسٹری شیٹر مننا لال یادو قنوج کی پولس تصادم میں ہلاک ہو گیا ہے جبکہ اسکے بیٹے کو پولس نے گرفتار کرلیا ہے
0 Comments