غزہ: غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی کا آج ۵۹واں دن تھا۔ غزہ پر جارحیت کے جواب میں فلسطینی مزاحمتی تحریک کے جانبازوں نے دشمن فوج کے ٹھکانوں اور یہودی بستیوں پر راکٹ فائر کیے۔ الصباح المصری ویب سائٹ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ٹی وی چینل ۱۲ نے اسرائیلی فوجی مبصر برہام منیر کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں غزہ میں صیہونی کی ۲۵بکتر بند گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ اسرائیل کے مذکورہ فوجی مبصر کے مطابق غزہ میں چوبیس گھنٹے میں ۷۵اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے ہیں جس کی اس سے پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔ دوسری طرف صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان نے غزہ کی جنگ میں مزید تین اسرائيلی فوجیوں کے ہلاک اور ایک کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی ریزرو فورس کی بریگیڈ ۵۵کی بٹالین ۵۵۶۶کا سارجنٹ نیریا شاعراور انجینیرنگ کور کی بریگیڈ ۴۰۱کی بٹالین ۶۰۱کا میجر بین زوسمان اور سارجنٹ بن یامین یہوشوع نیدھام غزہ میں گزشتہ روز ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں میں شامل ہیں۔غزہ میں فلسطینی حکومت کے پریس دفتر نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی فوج نے غزہ پٹی کے شمال میں واقع کمال عدوان ہسپتال پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔فلسطینی حکومت کے پریس دفتر نے کہا کہ قدس کی غاصب حکومت کی فوج نے دیگر چودہ ہسپتالوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔موصولہ رپورٹ کے مطابق کمال عدوان ہسپتال میں ۳۵سے زیادہ شہیدوں کی لاشیں بھی ہیں جن کو صیہونی حکومت کی بمباری جاری رہنے کی وجہ سے دفن کئے جانے کا امکان نہیں ہے۔دریں اثنا فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کے شمال میں اور خان یونس شہر کے جنوب میں شدید بمباری کی ہے۔فلسطینی وزارت صحت نے کہاکہ قابض فوج کی جانب سے قلندیہ کیمپ پر دھاوا بولا گیا جس میں ایک فلسطینی شہید اور ۳۳زخمی ہوگئے۔وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ:نے کہاکہ اسرائیلی دہشت گردوں نے صحت کے ۵۶ اداروں کو مکمل طور پر تباہ کردیا اور ۳۵ طبی عملے کو گرفتار کرلیا۔غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک شہداء کی تعداد ۱۵۸۹۹ہوگئی ہے۔مسلسل وحشیانہ اسرائیلی جارحیت نے غزہ کی پٹی میں صحت کا نظام مکمل طور پر ناکارہ کر دیا ہے۔غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک زخمیوں کی تعداد ۴۲ہزار ہو گئی ہےانہوں نے کہاکہ ہم اسپتالوں اور ڈاکٹروں کے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہیں۔،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ طبی سامان اور ایندھن کے داخلے اور زخمیوں کے باہر نکلنے کے لیے محفوظ راستہ فراہم کیا جائے۔ یہ مطالبہ انہوں نے ہم اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت سے کیا ہے۔ انہو ںنے گرفتار طبی عملے کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔ معرکہ طوفان اقصیٰ میں اب تک ۶۲ ہزار سے زائد افراد شہید، لاپتہ اور زخمی ہو چکے ہیں جن میں سے ۷۰فیصد سے زائد بچے اور خواتین شامل ہیں۔ لاکھوں ہاؤسنگ یونٹس تباہ ہوچکے ہیں اور ۲۰ لاکھ سے زیادہ لوگوں کو جبری طور پربے گھر کردیا گیا ہے۔فلسطینی مہاجرین کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے یو این آر ڈبلیو اے نے بتایا ہے کہ غزہ کی ۸۰فیصد سے زائد آبادی اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہو چکی ہے۔عالمی ادارے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ ۷ اکتوبر سے جاری اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں غزہ کے ۱۹لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔یو این آر ڈبلیو اے نے بتایا کہ اس وقت ۱۲لاکھ بے گھر افراد ادارے کے ۱۵۶مراکز میں مقیم ہیں۔پوسٹ کے مطابق غزہ میں بڑے پیمانے پر لوگوں کے بے گھر ہونے کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ انہیں جنوبی غزہ کے شہر خان یونس سے نکلنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔دریں اثناء پیر کو ہلاک ہونے والے فوجیوں اور تباہ ہونے والی گاڑیوں کی تعداد الگ ہے۔ شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حماس کی عسکری ونگ القسام نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کے مجاہدین نے الشیخ رضوان کے علاقے میں صفر کے فاصلے سے دشمن کے متعدد فوجیوں کو ہلاک کر دیا اور خود بہ حفاظت اپنے ٹھکانوں کی طرف لوٹ گئے۔ ایک اور رپورٹ میں القسام بریگیڈز نے تصدیق کی ہے کہ اس کے مجاہدین آج صبح سے "ال یاسین ۱۰۵ میزائل کے ذریعے مشرقی غزہ کے محور میں پانچ صہیونی ٹینکوں اور کیریئرگاڑیوں کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ اس نے 114 ملی میٹر شارٹ رینج "رجوم" راکٹ سسٹم کے ساتھ کیبوتیز "نیریم" پر حملہ کیا اور "ماجین" بستی کے مشرق میں دشمن کے مراکز پر راکٹوں سے بمباری کا بھی اعلان کیا۔القسام بریگیڈز نے اسناد صوفا فوجی مقام پر میزائل حملہ کیا، مشرقی غزہ کے محور میں تین صہیونی گاڑیوں کو الیاسین میزائل سے نشانہ بنایاشہریوں قتل عام خلاف عسقلان، سیدیروت اور تل ابیب پر میزائلوں کی بوچھاڑ کردی۔بیت لاہیا کے مشرق میں گھسنے والے صہیونی ٹینک کو الیاسین میزائل سے نشانہ بنایا۔غزہ شہر کے جنوب میں دشمن کے ٹھکانوں کو بھاری صلاحیت کے مارٹر گولوں سے تباہ کر دیاالفالوجہ میں متعدد فوجیوں سے گھرے ہوئے صہیونی ٹینک کوالیاسین سے نشانہ بنایا جس میںمتعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔الفالوجا میں ہی خصوصی صہیونی فورس کے ساتھ جھڑپ ہوئی جس میں متعدد یہودی فوج کو جہنم واصل کردیا۔ جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں دراندازی کرنے والی پانچ گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔الفالوجا میں صفر کے فاصلے سے ایک خصوصی صہیونی یونٹ کو نشانہ بنایا اور مشین گنوں سے فورس کے باقی اراکین کو ہلاک کردیا۔بیت حانون میں ایک عمارت کے اندر چھپی خصوصی صہیونی فورس کو اہلکاروں کو پھر نشانہ بنایا۔مجاہدین نے رجوم میزائل سے عین الثالثہ پر بمباری کی۔بیت حانون میں پھر ایک صہیونی ٹینک کو شواظ سے نشانہ بنایا۔ قابض فوج نے آج، پیر کو اس بات کا اعتراف کیا کہ اس کے تین فوجی شمالی غزہ کی پٹی میں لڑائیوں میں مارے گئے اور شدید زخمی ہوا۔حرکت جہاد اسلامی کی عسکری ونگ سرایاالقدس نے اعلان کیا کہ مجاہدین شمالی غزہ کی پٹی اور مشرقی غزہ میں پیش قدمی کے علاقوں میں قابض فوجیوں کے ساتھ شدید جھڑپوں میں مصروف ہیں اور متعدد گاڑیوں کو آر پی جی گولوں سے نشانہ بنایا جس میں کئی گاڑیاں تباہ اور فوجی ہلاک ہوئے۔ قبل ازیں القسام بریگیڈ کے ایک کمانڈر نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے ستّر فیصد فوجی غزہ کے شمالی علاقے سے پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوگئے۔القسام کے اس کمانڈر کا کہنا ہے کہ تحریک استقامت کی کارروائیوں اور میدان عمل میں ہونے والی شکست کے بعد غاصب صیہونی حکومت کے ستّر فیصد فوجی، غزہ کے شمالی علاقے سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ اس کمانڈر نے کہا کہ غاصب صیہونی فوجیوں کی زمینی کارروائی، غزہ کے جنوبی علاقے میں مرکوز ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ لبنان و فلسطین کی تحریک استقامت کے بہادر سپاہیوں نے صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں غزہ اور شمالی مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی فوجیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
0 Comments