Latest News

ایم ایل اے منتخب ہوتے ہی بال مکند اچاریہ کی غنڈہ گردی، جے پور میں مسلم تاجروں کے خلاف ایکشن، نان ویج کی دکانیں ہٹائی گئیں ، جے شری رام کے نعروں کے درمیان کارروائی، مسلمانوں کو گندی گالیاں بھی دی گئی۔

جے پور: راجستھان میں کمل کھل گیا ہے، بی جے پی کا بھگوا اقتدار لوٹ آیا ہے، ریاست کو جلد ہی نیا وزیراعلیٰ ملنے والا ہے لیکن اس سے پہلے ہی جیتے ہوئے ایم ایل اے کام پر لگ گئے ہیں۔ ایسے ہی جے پور شہر کی ہوا محل سیٹ سے نومنتخب بی جے پی ایم ایل بال مکند اچاریہ کا ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں کسی افسر کو نان ویج کی دکانیں ہٹانے کو کہہ ہرے ہیں، وہیں خبر ہے کہ ممبر اسمبلی کے حکم پر افسر کارروائی بھی کرنے پہنچ گئے۔ پیر کو جے پور شہر میں ہوال محل اسمبلی حلقہ میں زورآور سنگھ گیٹ سے لے کر کربلا تک نان ویج کی دکانیں، بوچڑ خانوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔نیوز ایرنا انڈیا کے سوشل میڈیا اکائونٹ ایکس پر شیئر کیے گئے ویڈیو میں بال مکند اچاریہ فون پر کسی افسر سے بات کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں، جے پور میں چاندی کی ٹکسال علاقے میں سڑک سے نان ویج کی تمام دکانیں ہٹادیجئے۔ ممبر اسمبلی نے فون پر یہ بھی کہاکہ ان نان ویج کی دکانوں کے لائسنس جانچ کریں، میں آپ سے شام میں رپورٹ لوں گا، رپورٹ آپ دیں گے یا مجھے آنا پڑے گا آپ کے آفس۔ انہوں نے افسر سے یہ بھی پوچھا کہ کیا سڑک پر کھلے عام نان ویج بیچا جاسکتا ہے؟ فوری طور پر اسے ہٹانے کو کہہ رہے ہیں۔ وائرل ویڈیو کے بارے میں دعویٰ کیاجارہا ہے کہ یہ پیر کی صبح کا ہے۔ اس کے بعد ہوا محل اسمبلی حلقوں میں مسلم تاجروں کے خلاف کریک ڈائون کیاگیا اور ان کی دکانیں جبراً ہٹائی گئیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سماجی کارکن نرگس بانو نے ممبر اسمبلی کے کئی ویڈیو شیئر کیے ہیں جس میں وہ پولس افسران کے ساتھ حامیوں کی بڑی تعداد لے کر مخصوص کمیونٹی کے خلاف سڑکوں پر ایکشن میں ہیں۔ اس دوران ان کے حامی مسلمانوں کو گندی گالیاں بھی دے رہے ہیں جو ویڈیو میں ریکارڈ ہے۔ نرگس بانو نے لکھا کہ جے شری رام کے نعروں کے درمیان دھمکانا شروع کردیا ہے، جے پور کے ایم ایم خان نان ویج ہوٹل کے باہر بال مکند اچاریہ نے دکانداروں کو انتباہ دیا۔ بتادیں کہ بال مکند اچاریہ بی جے پی کے ہوا محل اسمبلی حلقہ سے نومنتخب ایم ایل ہیں۔ جے پور میں ان کا شمار ہندوتو کے بڑے لیڈروں میں کیاجاتا ہے، بی جے پی نے ان پر جے پور کی مسلم اکثریت سیٹ پر دائو لگایا تھا اسی وجہ سے ہوا محل سیٹ راجستھان اسمبلی کی ہاٹ سیٹوں میں سے ایک تھی۔ کانگریس کے راجیہ سبھا رکن عمران پرتاپ گڑھی نے لکھا کہ ’’یہ بی جے پی کے سب کا ساتھ سب کا وکاس کی سچائی ہے، بی جے پی کے راجستھان سے نومنتخب ممبر اسمبلی کو نان ویج دکانوں سے اتنی پڑیشانی ہے کہ حلف لینے سے پہلے ہی فکر دکانوں کو بند کروانے کی ہے۔ کیا نریندر مودی جی آپ اپنے عوامی نمائندوں پر لگام لگائیں گے‘‘۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اس سیٹ پر اسدالدین اویسی جی کی پارٹی نے اتنے ہی ۶۰۰ ووٹ کاٹے جتنے ووٹ سے یہ مہودیو چنائو جیتے ہیں‘‘۔ جس پر کئی یوزروں نے عمران کی کلاس لی اوربتایا کہ وہاں کانگریس اپنی وجہ سے ہاری ہے کسی کی وجہ سے نہیں۔ بتادیں کہ یہاں بال مکند اچاریہ کو ۹۵۹۸۹ ووٹ ملے انہوں نے کانگریس کے آر آر تیواری کو جنہیں ۹۵۰۱۵ ووٹ ملے شکست دی، اس کے علاوہ مجلس کے جمیل احمد خان جنہیں محض ۵۸۸ ووٹ ملے عام آدمی کے پپو قریشی نے ۵۷۳ ووٹ حاصل کیے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر