Latest News

مظفر نگر کے نوجوان گلفام کی لاش بنگلورو میں نالے میں پڑی پائی جانے کی اطلاع پر لواحقین میں مچا کہرام۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر کے قصبہ میراں پور کے محلہ قصاب پورہ کے ایک نوجوان کا بنگلورو میں قتل کر دیا گیا ہے متوفی نوجوان کی میت بستی پہنچی تو انتہائی سوگوار ماحول میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
22سالہ گلفام ولد محسن عرف منشی ساکن محلہ قصاب پورہ میراں پور گزشتہ آٹھ سال سے بنگلور میں ایلومینیم کی ریلنگ بنانے کا کام کرتا تھا، چند روز قبل گلفام سمیر نامی ٹھیکیدار کے پاس ایلومینیم بنانے گیا تھا۔ تقریباً پانچ دن سے گلفام کا موبائل بند تھا۔ گھر والوں کو اس کی فکر ہوئی تو انہوں نے میراں پور کے ایک نوجوان ندیم سے رابطہ کیا جو بنگلور کے قریب کام کرتا ہے، ندیم نے دریافت کیا تو معلوم ہوا کہ گلفام گزشتہ پانچ دنوں سے اچانک لاپتہ ہے۔ ندیم نے اس کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد پولیس نے گلفام کی تلاش شروع کردی، دوران تفتیش گلفام کی لاش بوری میں بند نالے میں پڑی ہوئی ملی۔ گلفام کے قتل کی خبر ملتے ہی اس کے گھر والوں میں کہرام مچ گیا اور انہوں نے لاش لانے کے لیے رشتے داروں کو بنگلور روانہ کیا۔ لواحقین نے میت کو ہوائی جہاز سے دہلی اور ایمبولینس کے ذریعہ میراں پور لایا گیا اور انتہائی سوگوار ماحول میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر