Latest News

مسلم لڑکیاں ہندوئوں سے شادی کریں، بی جے پی کی فائربرانڈ لیڈر سادھوی پراچی کا شرانگیز مشورہ۔

پیلی بھیت: اپنی اشتعال انگیزی کےلیے معروف بی جے پی فائر برانڈ لیڈر سادھوی پراچی نے پیلی بھیت میں پھر مسلمانوں کے تعلق سے اشتعال انگیزی کی ہے اور مسلم لڑکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہندئوں سے شادی کریں۔ سادھوی نے کہاکہ مسلم سماج میں خواتین کو حلالہ اور تین طلاق کا ڈر رہتا ہے، اس لیے مشورہ دیتی ہوں کہ ہندو مذہب میں شادی شروع کردیں، ہندو مذہب میں مسلم لڑکیوں کا استقبال ہے، اس نے کہاکہ سناتن دھرم میں سات پھیروں کے ساتھ ساتھ سات جنموں کا بندھن کرایاجاتا ہے، اس نے ہندوئوں سے مسلم لڑکیوں کو شادی کرنے کا مشورہ دیا۔ پراچی نے الزام لگایا کہ سماج کے لوگ جانور وںے بھی پیار نہیں کرتے ہیں، ایسے لوگ ہندو لڑکیوں سے کیسے پیار کرسکتے ہیں، اس نے کہاکہ مسلمان ہندو لڑکیوں سے پیار کے نام پر جہاد کرتے ہیں، پھر انہیں شادی کی تجویز دیتے ہیں، اس لیے مسلم لڑکیوں کا ہندو مذہب میں استقبال ہے، پراچی نے کہاکہ ہندو دھرم میں لڑکیوں کو دیوی کی اُپما کا خطاب دیاجاتا ہے۔ دریں اثنا پراچی نے دعویٰ کیا کہ شاہی عید گاہ مسجد کی زمین پر مندر کے دلائل ملیں گے، پارلیمنٹ واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ڈیوٹی پر تعینات لوگوں کی ذمہ داری تھی، اس نے پارلیمنٹ خامی میں چوک پر سازش کا الزام لگایا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر