مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
میرٹھ کے لہساڑی گیٹ علاقے میں پڑوسی نے شادی کے بہانے ایک لڑکی کی عصمت دری کی اور حاملہ ہونے پر ملزم نے دھوکے سے اس کا اسقاط حمل کروا دیا۔ تھانہ لہساڑی گیٹ کی شاہجہاں کالونی کی رہائشی لڑکی نے پڑوسی نوجوان پر شادی کا بہانہ بنا کرجنسی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔
متاثرہ لڑکی نے تھانے پہنچ کر شکایت کی اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ اس کی شادی ملزم نوجوان سے کروائی جائے۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ لہساڑی گیٹ کے انسپکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ خاتون کی شکایت پر نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
0 Comments