مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
لونی کی امن گارڈن کالونی میں ایک ناخلف بیٹے نے اپنی ماں پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرکے اسے قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔کھتولی ساکن دلشاد بیگم ، اپنے چھوٹے بیٹے شاہ رخ کے ساتھ لونی کی امن گارڈن کالونی میں تین سال سے رہائش پذیر تھیں۔ دلشاد کے بڑے بیٹے ریاض نے بتایا کہ ان کے نو بھائی بہن ہیں، شاہ رخ کے علاوہ سبھی شادی شدہ ہیں۔ سب الگ الگ رہتے ہیں۔ شاہ رخ نشے کا عادی ہے اور ہر روز اپنی ماں سے منشیات کے لیے پیسے مانگتا تھا۔ پیسے نہ دینے پر وہ اپنی ماں کو مارتا تھا۔
اے سی پی سوریا بالی نے بتایا کہ شاہ رخ لونی تھانے کے اشوک وہار پولس چوکی پہنچا اور پولیس اہلکاروں کو بتایا کہ پڑوسیوں نے اس کی ماں کا قتل کر دیا ہے۔ پولیس جب اس کے گھر پہنچی تو وہاں اس کی ماں کی لاش پڑی تھی۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر شاہ رخ سے پوچھ گچھ کی تو اس نے اعتراف جرم کر لیا۔اس نے بتایا کہ اس نے خود ہی اس کی ماں کے چہرے اور گردن پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرکے قتل کیا ہے پولیس نے شاہ رخ کے خلاف قتل کی رپورٹ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے۔
اے سی پی بالی نے کہا کہ موقع پر موجود خون اور لاش کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ قتل ہفتہ کی صبح 4-5 بجے کے قریب کیا گیا ہوگا۔ اس کے بعد قاتل شاہ رخ لاش کے پاس ہی رہا۔ اس دوران اس نے اپنے خون آلود کپڑے بدلے اور قتل کو بھی چھپایا۔ اس نے اپنی ماں کے قتل کا الزام پڑوسیوں کو ٹھہرانے کی کہانی بنا کر خود کو بچانے کی کوشش کی تھی
0 Comments