Latest News

مظفرنگر میں بدنام زمانہ مافیا وکی تیاگی کے والد رنگ داری کے الزام میں گرفتار۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر میں بدنام زمانہ مافیا وکی تیاگی کے والد راجویر سنگھ کو چرتھاوال پولیس نے بھتہ مانگنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ کئی ریاستوں میں غنڈہ گردی کرنے والے بدنام زمانہ مجرم وکی تیاگی کے قتل کے بعد ان کے اہل خانہ کی شامت آئی ہوئی ہے 
آج پاوتی کے گاؤں کے پردھان اجیت کمار نے چرتھاول تھانے میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بدنام زمانہ مجرم وکرانت عرف وکی تیاگی کے والد راجویر سنگھ کے خلاف بھتہ مانگنے اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پولیس نے ملزم راجبیر سنگھ کو گرفتار کر لیا ہے۔گاؤں والوں کے مطابق منادی واقعہ کو لے کر کچھ لوگوں کی وکی تیاگی کے خاندان سے دشمنی چل رہی ہے۔ تھانہ انچارج او پی سنگھ نے چرتھاول تھانہ علاقہ کے گاؤں پاوتی کے راجویر سنگھ کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر