چار ماہ پاکستان میں اپنے عاشق نصر اللہ کے ساتھ گزارنے کے بعد بھارت واپس لوٹی انجو نےسرحد پار تعلقات کی پوری سچائی کو قبول کر لیا ہے اور کھل کر انجو نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ اس کی شادی نصراللہ سے ہوئی ہے۔ ابھی تک انجو شادی کی بات کو اپنا ذاتی عمل قرار دیتے ہوئے اسے قبول یا مسترد نہیں کر رہی تھی البتہ انجو نے یہ بھی حیرت انگیز بات کہی کہ وہ فی الحال نصراللہ اور اروند دونوں کی بیوی ہے۔
راجستھان کے بھیواڑی میں اپنے شوہر اروند اور دو بچوں کو چھوڑ کر پاکستان میں اپنے عاشق سے ملنے کے چار ماہ بعد واپس لوٹی پہلی بار انجو نے بتایا کہ اس کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کے ذریعے نصر اللہ سے دوستی ہوئی تھی۔ کچھ دنوں تک فیس بک پر بات کرنے کے بعد دونوں نے واٹس ایپ پر بات کرنا شروع کر دی اور دوستی آہستہ آہستہ محبت میں بدل گئی۔ انجو نے کہا کہ ان کے شوہر اروند کے ساتھ تعلقات ٹھیک نہیں چل رہے تھے۔ اس نے یہ بھی کہا کہ ان کی بیٹی نصراللہ کے ساتھ تعلقات کے بارے میں جانتی تھی۔
انڈیا ٹوڈے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انجو نے کہا کہ انہوں نے پاکستان جاتے وقت کسی کو نہیں بتایا تھا، کیونکہ اگر وہ ایسا کرتیں تو انہیں جانے کی اجازت نہ دی جاتی۔ اب تک انجو کہہ رہی تھی کہ وہ صرف پاکستان گئی ہیں۔ سیر کرنے کے لئے لیکن اس نے پہلی بار کہا ہے کہ وہ نصر اللہ سے شادی کرنے پاکستان گئی تھیں۔ پاکستان پہنچنے کے صرف چار دن بعد اس نے اسلامی رسم و رواج کے مطابق نصراللہ سے شادی کر لی۔ انجو کا کہنا تھا کہ وہ شادی کے چند روز بعد بھارت واپس آنا چاہتی تھی لیکن ماحول ٹھیک نہ ہونے اور گھر والوں کے ناراض ہونے کی وجہ سے انہیں 4 ماہ 8 دن پاکستان میں رہنا پڑا۔ انجو نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اپنا مذہب تبدیل کرکے اسلام مذہب اپنا لیا ہے اور ایسا اسنے شادی کرنے کےلئے کیاہے۔
ظاہر ہے کہ جس شخص کے ساتھ آپ شادی کر رہی ہیں اس کا مذہب کیا ہے...‘‘ انجو نے کہا کہ ان پر کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا، اس نے شادی کے لیے اپنی مرضی سے اپنا مذہب تبدیل کیا۔ انجو نے بتایا کہ تبدیلی مذہب کے بعد اس کا نام فاطمہ رکھ دیا گیا ہے، فی الحال وہ دہلی کے قریب کہیں رہ رہی ہے اور دونوں بچے بھی ان کے ساتھ ہیں۔ وہ ابھی تک اپنے پہلے شوہر سے نہیں ملی۔ لیکن بات چیت فون پر ہوئی ہے اور اس نے ابھی تک طلاق کا عمل شروع نہیں کیا ہے۔ لیکن اشارہ کیا کہ وہ مستقبل میں ایسا کر سکتی ہے۔ انجو نے کہا کہ وہ مستقبل میں نصراللہ کے ساتھ رہنا چاہتی ہیں۔ وہ بھی پاکستان میں۔
0 Comments