Latest News

سیما حیدر کے بعد اب پاکستان کے شہر کراچی کی بیٹی جویریہ خانم بھارت کی بہو بننے کے لیے واہگہ بارڈر کے راستے بھارت پہنچی۔

 مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
سرحد پار سے باہمی محبت کے واقعات کچھ عرصے سے سرخیوں میں ہیں۔ پہلے سیما حیدر پاکستان سے آئی، پھر راجستھان سے انجو اپنے عاشق سے شادی کرنے پاکستان چلی گئی اور اب ایک بار پھر پاکستانی دوشیزہ اپنے عاشق سے شادی کرنے بھارت پہنچ گئی ہے۔ حالانکہ یہ لڑکی قانونی طور پر آئی ہے۔ لڑکی کا نام جویریہ خانم ہے، جو پاکستان کے شہر کراچی کی رہائشی ہے اور اب جویریہ بہت جلد بھارت کی بہو بننے والی ہے۔ جویریہ مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ کے رہائشی سمیر خان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جایے گی۔
منگل کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت پہنچ گئی۔ جویریہ خانم جوائنٹ چیک پوسٹ اٹاری پہنچنے پر ہونے والے شوہر سمیر خان اور ساس نے ان کا شاندار استقبال کیا۔پاکستان کی بیٹی خانم 45 روزہ ویزےپر بھارت پہنچ گئی ہیں۔ سمیر خان اپنی ہونے والی بیوی جویریہ خانم کو اپنے والد یوسف زئی اور دیگر کے ساتھ اٹاری سے شری گرو رام داس جی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لے کر آئے۔ یہاں سے سبھی فلائٹ کے ذریعے کولکتہ روانہ ہوئے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر