Latest News

مظفر نگر میں بڑا حادثہ، ٹرک نے ای رکشہ کو ماری ٹکر، ایک کی دردناک موت، آٹھ زخمی۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر کے بھوپا ساکن آٹھ مزدور ای رکشہ میں مزدوری کے لیے جولی کے قریب زیر تعمیر فیکٹری جا رہے تھے۔ جب وہ اٹل ریزیڈنشیل اسکول کے قریب گنگ نہر پٹری پر پہنچے کھتولی سے آرہے ایک بے قابو ٹرک نے ای رکشا کو ٹکر مار دی۔ جس سے ای رکشہ بے قابو ہو کر الٹ گیا، جس میں سوار مسافر شدید زخمی ہو گئے وہاں سے گزر رہے راہگیروں نے مسافروں کو باہر نکالا اور ایمبولینس کی مدد سے زخمیوں کو بھوپا ہیلتھ سنٹر لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے بھوپا کے رہائشی 35 سالہ جسویر عرف کالا کو مردہ قرار دے دیا اور اس میں سوار آٹھ مسافر شدید زخمی ہوگئے جنہیں۔ تشویشناک حالت کے پیش نظر سبھی کو ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیاہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر