دیوبند: سمیر چودھری۔
دارالعلوم دیوبند کے سابق استاذ مولانا محمد خالد مرحوم رامپوری کے نواسے اور محمد ارشاد انجینئر کے چھوٹے بیٹے حسین ملک کا اچانک حرکت قلب بند ہوجانے سے دہلی میں انتقال ہو گیا۔ حسین ملک گذشتہ دوسالوں سے دہلی کے دوارکا میں واقع ایک تعلیمی ادارے میں تدریسی امور انجام دے رہے تھے۔ اس سے قبل حسین ملک دیوبند کے اسپرنگ ڈیل پبلک اسکول و دیگر تعلیمی اداروں میں تدریسی امور انجام دے چکے تھے، لیکن ان کی بیماری اور دہلی ہی میں ملازمت کی وجہ سے ان کا خاندان بھی دو سال قبل دہلی منتقل ہو گیا تھا۔
حسین ملک کے اہل خانہ کے مطابق گزشتہ روز اچانک طبیعت بگڑ جانے کے سبب چند منٹوں میں ہی 30 سالہ حسین ملک انتقال کر گئے، جس کی وجہ سے اہل خانہ کے علاوہ تمام عزیز و رشتہ داروں کے یہاں بھی ماحول سوگوار ہو گیا ہے۔ حسین ملک کے انتقال سے دیوبند میں موجود ان کے شاگردوں میں بھی رنج والم کا ماحول ہے۔
رات کے وقت حسین ملک کے جسد خاکی کو دہلی سے دیوبند محلہ دیوان میں لایا گیا۔ تقریباً رات میں 12بجے احاطہ مولسری میں قاری وامق نے نماز جنازہ ادا کرائی۔ بعد ازاں مزارِ عابدی میں تدفین عمل میں آئی۔ نماز جنازہ اور تدفین میں عزیز و اقارب کے علاوہ شہر کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔
0 Comments