شاملی تھانہ آدرش منڈی، ایس او جی ٹیم اور سرویلنس سیل نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نابالغ لڑکی کو ورغلا کر لیجانے والے ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق 13 دسمبر کو آدرش منڈی تھانہ علاقے کے تحت متاثرہ کے خاندان کی جانب سے ایک نابالغ لڑکی کو ورغلانے کی شکایت پولیس سےکی گئی تھی۔
جس پر پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے ملزم نوجوان کی تلاش شروع کر دی ۔جس میں ایس او جی ٹیم اور سرویلنس سیل کی مدد سے پولیس نے ملزم نوجوان کو گرفتار کر کے نابالغ لڑکی کو بحفاظت برآمد کر کے اس کے لواحقین کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا نام کرن بتایا گیا ہے جو ضلع پانی پت، ہریانہ کا رہائشی ہے ۔
0 Comments