Latest News

مظفر نگر میں فلم اداکار نوازالدین صدیقی کے خاندان میں جائیداد کی تقسیم پر جھگڑا، بھائی نے بھیجا نوٹس، سول جج سینئر ڈویژن میں اگلی سماعت ۷ مارچ کو۔

مظفر نگر:  عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر کے قصبہ بڈھانہ کامشہور فلم اداکار نوازالدین صدیقی کے خاندان کی 100 کروڑ روپے کی جائیداد کے تنازع پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے اداکار کی والدہ اور مدعا علیہ کی تمام بہنوں اور بھائیوں کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔سول جج سینئر ڈویژن میں اگلی سماعت 7 مارچ کو ہوگی۔ اداکار نوازالدین صدیقی کے بھائی شمش الدین نے 17 نومبر 2023 کو عدالت میں جائیداد کی تقسیم کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ مدعی کے وکیل خورشید فاروقی نے بتایا کہ سول جج سینئر ڈویژن میں کیس کی سماعت ہوئی۔لیکن ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ عدالت کی جانب سے اداکار نوازالدین صدیقی سمیت آٹھوں ملزمان کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ بڈھانہ کا آبائی گھر اور 21 دکانیں 100 کروڑ روپے کے اثاثوں میں شامل ہیں۔ یہ تنازع اداکار نوازالدین صدیقی کے والد زمیندار نواب الدین صدیقی کے انتقال کے بعد شروع ہوا تھا۔ آبائی گھر اور دکانوں کی بھائیوں کے درمیان تقسیم کو لے کر معاملہ عدالت میں پہنچا۔ عدالت نے سماعت کے لیے 7 مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے۔ مدعی شمس الدین نے مقدمہ درج کرایا۔ اس کے بعد عدالت نے ان کے بھائی اداکار نوازالدین صدیقی، ان کی والدہ مہر النسا بھائی ایاز الدین، فیض الدین، مجالدین، الماس الدین، منہاج الدین اور بہن سمیعہ کو نوٹس بھیجا ہے۔اداکار کے خاندان کے پاس بڈھانہ میں کروڑوں روپے قیمتی زمین ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر