مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر کے موضع بہاری کی معروف دینی تعلیمی درسگاہ جامعہ انوارالعلوم میں جمعیۃ یوتھ کلب کے زیر اہتمام سہ روزہ اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ کیمپ اختتام پزیر ہو گیا جس میں جامعہ انوارالعلوم اور جامعہ ملت پبلک اسکول بہاری کے طلباء نے جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا کیمپ کے ٹرینر ماسٹر امیر عالم کے ذریعہ طلباء کو سڑک حادثات میں زخمی ہونے والے متاثرین کی امداد کے لئے فرسٹ ایڈ،ٹینٹ بنانا،جسمانی صحت کے لئے ورزش،گانٹھ باندھنے وغیرہ کی ٹرینگ دی گئی۔
کمیپ کے دوسرے دن مفتی بن یامین قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع مظفرنگر نے شرکت کی اور طلباء کو نصیحت کرتے ہوئے خدمت خلق کی ترغیب دلائی اور کہا کہ خدمت خلق کا شوق ہر انسان کو اپنے اندر پیدا کرنا چاہئے اسلئے کہ خدمت خلق کی احادیث نبویہ میں بڑی فضیلت آئی ہیں۔
کیمپ کی اختتامی تقریب میں مہمانان خصوصی کے طور پر قاری ذاکر حسین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع مظفرنگر اور مولانا سید محمد سعد خانجہانپوری نے شرکت کی اور طلباء کو خدمت خلق کے رہنماء اصول بتائے
قاری ذاکر حسین قاسمی اور مولانا سید محمد سعد خانجہانپوری نے کہا کہ جمعیۃ یوتھ کلب کا مقصد ہی خدمت خلق ہے اور جمعیۃ یوتھ کلب خدمت خلق میں کسی مذہب یا ذات پات میں کوئی تفریق نہیں کرتا جمعیۃ یوتھ کلب ہمیشہ بلا تفریق مذہب و ملت خدمت خلق کرتا ہے جسکی تعریف خود ہمارے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی من کی بات میں کی ہے۔
ادارے کے ناظم مفتی عبدالقادر قاسمی نے کہا کہ جمعیۃ یوتھ کلب مولانا سید محمود اسعد مدنی کی قیادت میں ملک کے مختلف حصوں میں خدمت خلق کے کار خیر کو انجام دے رہا ہے تقریب کا آغاز جامعہ کے طالب علم محمدسمیر کی تلاوت اور محمد ذیشان کی نعت سے ہوا تقریب میں مفتی مجیب الرحمٰن ندوی نے بھی خطاب کیا اور قاری محمد عثمان نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔ جامعہ کے مہتمم حافظ عمر فاروق نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں مفتی مجیب ندوی، قاری محمد جاوید، قاری محمد شہزاد، مولانا شکیل احمد، مولانا محمد حاطم، مفتی محمد آصف، حافظ محمد مبین، آس محمد، ماسٹر محمد آزاد، ماسٹر محمد اعظم، محمد یعقوب، قاری محمد صادق، محمد عارف، سید احمد، مناصدر، قاری محمد عمر، مہربان قریشی وغیرہ موجود رہے۔
0 Comments