کھتولی میں قتل کے گواہوں کے گھروں پر فائرنگ کرنے والے شوٹر کار سے آئے اور گھروں پر فائرنگ کے بعد بھاگتے ہوئے پیچھا کر نے والوں پر دو راؤنڈ فائرنگ بھی کی۔ فائرنگ کرتے ہوئے تین شوٹر سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہو گئے ہیں۔ واردات کے بعد سیکیورٹی کے لیے متاثرین کے گھر پر پولیس تعینات کردی گئی ہےگزشتہ شب شوٹروں نے کامل حسین ولد نبی محمد ساکن جین نگر کے گھر پر فائرنگ کی۔ تین راؤنڈ فائرنگ کرنے کے بعد حملہ آور گنگ نہر پٹڑی کی طرف بھاگنے لگے، گولیوں کی آواز سن کر اور لوگوں کو گھروں سے باہر نکلتے دیکھ کر حملہ آوروں نے مزید دو راؤنڈ فائر کیے، جس سے لوگ خوف و ہراس کے باعث واپس گھروں میں محصور ہو گئے۔ حملہ آوروں کے جانے کے کافی دیر بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔شوٹروں کی فائرنگ کا پورا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا ہے جس میں تین شوٹر گنگا نہر کی پٹڑی سے آتے جاتے نظر آ رہے ہیں۔ گولیاں برسانے کے بعد حملہ آور گنگا نہر کی پٹڑی کی طرف بھاگے اور وہاں کھڑی کار میں میرٹھ کی طرف فرار ہوگئے لوگوں کا کہنا ہے کہ جس گاڑی میں گولی چلانے والا آیا تھا اس میں ایک ملزم بھی موجود تھا۔ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ایک شوٹر کے پیر میں تھوڑا سا فرق نظر آرہا ہے۔ تینوں شوٹر ماسک پہنے ہوئے تھے پولس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔
0 Comments