باغپت۔ بڑوت کے براؤلی روڈ کے آنجہانی جگمہر کے بیٹے انکت کی شادی تین سال قبل راملا تھانہ علاقہ کے سوپ گاؤں کی لڑکی سے ہوئی تھی۔ شادی کے بعد کچھ دن تو سب کچھ ٹھیک رہا لیکن گزشتہ ڈیڑھ سال سے میاں بیوی کے درمیان ذرا ذرا سی بات پر جھگڑے ہونے لگے جب انکت نے اپنی بیوی سے چائے مانگی تو بیوی نے غصے میں آکر کمرے سے قینچی اٹھا کر چارپائی پر بیٹھے اپنے شوہر انکت کی آنکھوں میں گھونپ دی۔ جس کی وجہ سے انکت کی آنکھ سے ا خون بہنے لگا اور وہ درد سے کراہنے لگا شور سن کر نوجوان کی بھابھی اور بچے وہاں پہنچے اور پولیس کو اطلاع دی۔ اس دوران نوجوان کی بیوی گھر سے بھاگ گئی۔زخمی کو سی ایچ سی سے میرٹھ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
0 Comments