مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
قنوج میں مظفر نگر کے سپاہی سچن راٹھی ہسٹری شیٹر کے ساتھ مقابلے میں شہید ہوگئے تھے بہادر سپاہی کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ متاثرہ خاندان کو مختلف مدوں کے تحت 1.35 کروڑ روپے دیے جائیں گے۔ اس میں سے 50 لاکھ روپے حکومت سے ملیں گے جبکہ 85 لاکھ روپے محکمانہ انشورنس سے حاصل ہوں گے۔
ایس پی امت کمار آنند نے کہا کہ اس واقعہ نے پورے پولس محکمہ کو چونکا دیا ہے۔ ایسے میں پورا محکمہ سچن راٹھی کے خاندان کے ساتھ ہے۔ ضروری کارروائی شروع کر دی گئی ہے تاکہ اس کے اہل خانہ کو جلد از جلد امدادی رقم مل سکے۔ اکاؤنٹ بینک آف بڑودہ کی برانچ میں ہے۔ بینک حکام کو بلایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ اس رقم کو جاری کرنے کے لیے تمام ضروری طریقہ کار کو جلد از جلد مکمل کریں۔ اس کے علاوہ خاندان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔
سچن راٹھی کی شہادت کے بعد ان کے خاندان کے کسی فرد کو بدلے میں سرکاری نوکری ملنی ہے۔ سچن چونکہ غیر شادی شدہ تھے، اس لیے خاندان میں ہی فیصلہ کیا جائے گا کہ ان کی جگہ کس رکن کو نوکری دی جائے۔ ایس پی نے کہا کہ ملازمت حاصل کرنے کے عمل کو خاندان کی رضامندی سے ہی آگے بڑھایا جائے گا۔
0 Comments