Latest News

مظفر نگر میں نوعمر لڑکی سے زیادتی کی کوشش، برہنہ اور بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی، پولس جانچ میں مصروف۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر کے بھوپا تھانہ علاقہ کے ایک گاؤں کا ایک نوجوان اپنی بیوی اور نابالغ بہن کے ساتھ گنے چھیلنے کے لیے کسان کے کھیت میں گیا تھا۔ اس کی بہن اور بیوی رفع حاجت کے لیے قریبی کھیت میں گئی ہوئی تھیں۔ الزام ہے کہ اس دوران پڑوسی گاؤں کے دو نوجوان لڑکی کو گھسیٹ کر کھیت میں لے گئے اور اس کی عصمت دری کرنے کی کوشش کی۔ لڑکی کھیت سے باہر نہ آئی تو اس کی بھابھی نے یہ بات اپنے شوہر کو بتائی۔ لڑکی کو پکارا گیا تو ملزم نوجوان لڑکی کو چھوڑ کر بھاگ گئے۔
 
تلاش کے دوران لڑکی گنے کے کھیت سے ملی۔ لڑکی کے بھائی نے تھانے میں پولیس کو بتایا کہ اس کی بہن نے اسے بتایا کہ دو نوجوانوں نے اسے برہنہ کرکے اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی ہے۔ جب اس نے احتجاج کیا تو اسے مارا پیٹا گیا جس سے وہ بے ہوش ہوگئی۔ پولیس اسٹیشن انچارج انسپکٹر راجیو کمار شرما نے بتایا کہ شکایت لے لی گئی ہے۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر