Latest News

مظفر نگر میں طالب علم عاشق جوڑے نے ویڈیو کال پر زہر کھا کر خودکشی کرلی ہے۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
تھانہ صدر علاقے کے دیہات کے محبت کرنے والے جوڑے نے ایک دوسرے کو ویڈیو کال کرنے پر زہر کھا لیا۔ جس سے دونوں کی موت ہو گئی۔ لواحقین نے بغیر کسی کارروائی کے لاشوں کی آخری رسوم ادا کردی ہیں دونوں کا تعلق شیڈول کاسٹ سے تھا۔ دونوں مورنا علاقے کے ایک انٹر کالج کے 12ویں کلاس کے طالب علم تھے۔دونوں کالج نہیں گئے اور پورا دن ساتھ رہے، اوردوپہر کو گھر پہنچ گئے۔ لڑکے کی عمر 18 اور لڑکی کی عمر 17 سال ہے۔ دونوں نے رات کو ویڈیو کال کی اور اپنے اپنے گھروں میں زہریلی چیز کھا لی۔ دونوں کی اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی موت ہوگئی۔ دونوں کے خاندان والوں نے پولیس کو اطلاع دیے بغیر شکتیرتھ شمشان گھاٹ میں ایک ساتھ ان کی آخری رسومات ادا کی گئی سی او بھوپا دیوورت واجپئی نے کہا کہ پولیس کو اس معاملے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر