Latest News

تحصیل جانسٹھ میں جمعیۃ علماء ہند کے ذریعہ منعقدہ پروگرام میں مولانا مکرم قاسمی نے ووٹ کی اہمیت و افادیت سے روشناس کرایا۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
جانسٹھ تحصیل کے موضع سمبلہیڑا میں بعد نماز مغرب تیسرے مرحلےکا دوسرا پروگرام جمیعت علمائے ہند کی اصلاح معاشرہ کمیٹی کے ذریعہ منعقد ہوا۔ جسکی صدارت مولانا انتظار احمد رکن ایڈھاک کمیٹی جمعیۃ علماء مظفر نگر نے فرمائی اور مھمانان خصوصی کے طور مولانا محمد مکرم قاسمی اور مولانا عبد الخالق قاسمی نے شرکت کی۔

اپنے خصوصی خطاب میں معاشرے میں پھیل رہی برائیوں کو بیان کرتے ہوا فرمایا اس وقت والدین کیساتھ ظلم و زیادتی کے پہاڑ توڑے جارہیں یے انکی عزتوں کو پامال کیا جارہا ہیں میرے نوجوان بچوں قرآن میں اللہ رب العزت فرماتے ہے اپنے والدین کو اف تک بھی نہ کہو اور ہمارا یہ معاملہ ہے کی اف تو دور کی بات انکو دھکے مارکر گھروں سے ذلیل کرکے راستے پر چھوڑا جارہا ہے تو بتاؤں ایسی صورت اللہ کی مدد آئیگی یا اسکا عذاب میرے بھائیوں اپنے آقاکا دامن مضبوطی سے تھام لو آپکی ہر ایک سنت کو اپنالو پھر دیکھو اللہ ہماری دنیا کو بھی سنوار دینگے اور آخرت بھی کیونکہ حدیث پاک میں آتا والدین کی خوشی میں اللہ کی خوشی ہے اور انکی ناراضگی اللہ کی ناراضگی اللہ تعالی تم تمام والدین کا فرمانبردار بنائے آخر میں مولانا نے ووٹ بیداری مہم سے متعلق عوام کو روشناس کرایا کی ووٹ ہمارے لئے کتنا قیمتی سرمایہ ہے اس پر توجہ کی خاص ضرورت ہے پروگرام مولانا موصوف کی دعاء پر اختتام پزیر ہوا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر