سہارنپور سے جاری کانگریس کی، یوپی جوڑو یاترا ،مظفر نگر ضلع کے پورقاضی پہنچتے ہی ٹاون پورقاضی کے پی بی جنتا اسکول میں اقلیتی کانگریس کے سرکردہ لیڈر اجے رائے اور اقلیتی کانگریس کے ریاستی صدر شاہنواز عالم اور دیگر پارٹی عہدیداروں و کارکنوں نے شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر خاص طور پر پارٹی کے سرکردہ لیڈر وسابق وزیر سعید الزماں، سابق وزیر جل دیپک کمار، اقلیتی کانگریس کے ریاستی نائب صدر سید وصی رضوی، اقلیتی کانگریس کے ریاستی نائب صدر سید منیر اکبر، ریاستی سکریٹری طاہر انصاری شامل تھے۔ ، سابق ضلع صدر کانگریس شری آنند تیاگی، سابق ضلع صدر کانگریس ہریندر تیاگی، سابق ضلع نائب صدر مکیش شرما، ضلع صدر اقلیتی کانگریس حکیم ظفر محمود، فیض خان، غفار تیاگی، ڈاکٹر عبدالرحمٰن، ڈاکٹر نور علی، قاری توحید، ۔ سردار فاروقی، قاضی، شاہد، ممنون انصاری ایڈووکیٹ، دلشاد تیاگی، راشد ملک، ممتاز احمد، انمول جین، رضوان صابر، عمران، محبت تیاگی، خورشید تیاگی، انور حسن، اور سینکڑوں اقلیتی کانگریسی کارکنان موجود تھے۔
0 Comments