Latest News

آج مسلم بچیاں ارتداد کا شکار ہیں اور ہم خواب غفلت میں ہیں، روز محشر خدا کو کیا منھ دکھائیں گے بڈھانہ میں: مولانا مکرم علی قاسمی کا خطاب۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
بڈھانہ میں جمیعت علماء ہند کے اصلاح معاشرے کمیٹی کا تیسرےمرحلے کا پہلا پروگرام بمقام مدینہ مسجد جولا میں بعد نماز مغرب منعقد ہوا جسکی صدارت مفتی محمد آزاد قاسمی رکن اصلاح معاشرہ کمیٹی جمعیۃ علماء ضلع مظفر نگر نے کی مہمان خصوصی کے طور پر مولانا مکرم علی قاسمی کنوینر ایڈھاک کمیٹی جمعیۃ علماء ضلع مظفر نگر اور مولانا عبد الخالق قاسمی مدرسہ چراغیہ نے شرکت کی مولانا مکرم علی قاسمی نے کہا کہ اصلاح معاشرہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے آج ہمارے معاشرے میں ارتداد کی لہر ہے معصوم بچیاں دشمنان اسلام کے چنگل میں ہے اور ہم خواب غفلت میں ہیں کل ہم روز محشر خدا کو کیا منھ دکھائیں گے انہوں نے کہا کہ نوجوان شراب کا عادی بن چکے ہیں نشہ خوری قمار بازی نوجوانوں کا شیوہ بن چکا ہے موبائیل گیم پپجی کا عادی بن بیٹھا ہے جو کہ بہت خطرناک ہے اور ہمارے معاشرے کے لئے تباہ کن ہے نوجوانان اسلام کی اصلاح بے حد ضروری ہے۔
مولانا نے ووٹ بیداری مہم سے متعلق فرمایا ووٹ ہماری بڑی طاقت ہے اس کی اھمیت کو سمجھو اور اگر کسی بھائی کی ووٹ کٹی ہوئی ہے وہ اپنی ووٹ بنوائے اور جو بچے اور بچیاں 18 سال کے ہوگئے ہیں اور انکا ووٹ ابھی نہیں بنا تو وہ اپنی ووٹ بنوائیں میں دعا گو ہوں کہ جو باتیں آج ہماری سامنے آئی ہیں اللہ تعالیٰ ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے حافظ شیردین ،مولانا محمد عاقل محمد آصف قریشی،پردھان منا وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر