Latest News

مظفر نگر کے سرفراز نے ورلڈ ایبلٹی اسپورٹس گیمز میں سونے کا تمغہ جیت کرملک کا نام روشن کیا، پورے ملک سے مل رہیں ہیں مبارکباد۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
دنیا بھر میں ملک اور ضلع مظفر نگر کا نام روشن کرتے ہوئے ضلع کے شاہ پور علاقے کے گاؤں شکار پور کے رہائشی سرفراز قریشی نے تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں منعقدہ ورلڈ ایبلٹی اسپورٹس گیمز 2023 میں جیولن میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ کھلاڑی سرفراز کے گولڈ میڈل جیتنے کی خبر سے پورے ضلع میں خوشی کا ماحول ہےگولڈ میڈل جیتنے کے بعد سرفراز جب علاقے میں پہنچے تو اہل علاقہ نے ان کا شاندار استقبال کیا۔
 گاؤں شکارپور پہنچنے کے بعد بی کے یو کے صدر چودھری نریش ٹکیت، نگر پنچایت شاہ پور کے چیئرمین اکرم قریشی، کونسلر وکیلا بیگم، کونسلر شاہنواز پردھان مرسلین، شاہد تیاگی، ہاشم بابا اور ضلع کی سماجی و سیاسی شخصیات نے انہیں مبارکباد پیش کیں یہ اطلاع صحافی نوشاد قریشی نے بتایا کہ گولڈ میڈل جیتنے پر سرفراز نے اپنے والد اسلام الدین اور کوچ وریندر سنگھ (ہریانہ) کی انتھک محنت اور حوصلہ افزائی کا نتیجہ بتایا ہے اور کہا کہ گولڈ میڈل جیتنے پر سب سے بڑی خوشی یہ ہے کہ ضلع اور ملک کا نام روشن اور ملک کا وقار بلند ہوا ہے سبھی ہنرمند ایسے ہی ملک کا نام روشن کرتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر