میرٹھ کے ٹی پی نگر تھانہ علاقہ میں نئی بستی شیواپورم ریلوے پھاٹک پر ایک خاتون نے ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کرلی۔ خاتون نے چار ماہ قبل ہی محبت کی شادی کی تھی۔ پولیس کو اس کے پاس سے ایک خودکشی نوٹ بھی ملا ہے۔ اس پر شوہر کے نام کے ساتھ
I love you
لکھا ہوا ہے۔ خاتون نے اگلے جنم میں بھی ان کی بیوی بننے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
شیواپورم کی رہنے زمین کے تنازع میں بڑے بھائیوں نے چھوٹے بھائی کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر ڈالا۔ نینا نے چار ماہ قبل نئی بستی کے مورتی بنانے والے ہریتک کے ساتھ محبت کی شادی کی تھی۔ شادی کے بعد نینا کے گھر والوں نے اس سے تعلقات توڑ لیے۔
نینا منگل کی صبح 7.30 بجے شیواپورم ریلوے پھاٹک پر پہنچی۔ اس دوران اس نے سہارنپور سے آنے والی ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا دی۔ ٹرین کی زد میں آکر اس کا جسم کئی ٹکڑوں میں بکھر گیا۔ ٹی پی نگر کے انسپکٹر جتیندر کمار کا کہنا ہے کہ نینا کی اپنے پڑوس میں رہنے والے ہریتک کے ساتھ صرف چار ماہ قبل محبت کی شادی ہوئی تھی۔ اس سے خاتون کے گھر والے ناخوش تھے۔ اس لیے لڑکی کے گھر والوں نے اس سے تعلقات توڑ لیے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ جوڑے کے درمیان کسی بات پر جھگڑا چل رہا تھا۔ اس کے بعد خاتون نے خودکشی کا قدم اٹھایا۔ لڑکی کے اہل خانہ کی جانب سے ابھی تک کوئی شکایت نہیں کی گئی ہے۔ شکایت ملی تو تحقیقات کے بعد کارروائی کی جائے گی۔
0 Comments