Latest News

زمین کے تنازع میں بڑے بھائیوں نے چھوٹے بھائی کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر ڈالا۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
يوپی کے ضلع فیروز آباد کے گاؤں ایکہ میں زمین کے تنازع پر دو بڑے بھائیوں نے چھوٹے بھائی کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا اور تولیے سے گلا دیا۔ پولیس نے ایک بھائی کو گرفتار کر لیا۔ دوسرا بھائی اور اس کا ساتھی فرار ہیں۔ چھوٹے بھائی کی مبینہ بیوی نے دو بھائیوں سمیت تین کے خلاف رپورٹ درج کرادی۔ گھنشیام ولد اندرا پال ساکن ناگلہ دیارام کا دو سال قبل اپنے بھائی برجیش کی بیوی سے محبت کا رشتہ تھا۔ برجیش نے اپنی بیوی کو گھر سے باہر نکال دیا۔گھنشیام اپنی بھابھی کے ساتھ شوہر اور بیوی کے طور پر الگ رہنے لگا۔ اگر لوگوں کی مانیں تو برجیش اس بات سے کافی پریشان تھا کہ اس کی بیوی کو اس کے چھوٹے بھائی نے رکھا ہوا ہے۔ وہ اپنے بھائی بھگوان سنگھ کے ساتھ اپنی ماں سبھدرا دیوی کے ساتھ رہتے تھے۔ گھنشیام ٹرک چلاتا تھا اور باہر رہتا تھا۔ ان کے والد اندرپال کے پاس سات بیگھہ زمین تھی، جس کی تقسیم کو لے کر خاندان میں جھگڑا تھا۔ گھنشیام دو دن پہلے ٹرک لے کر گاؤں آیا تھا۔ گھنشیام، اس کے بھائی برجیش اور بھگوان کے درمیان فارم کی تقسیم کے معاملے جھگڑا ہوا۔ گھنشیام کو زمین کے تین حصے چاہیے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ بھائی برجیش اور بھگوان ماں کی دیکھ بھال کے لیے معاملے کو چار حصوں میں تقسیم کرنا چاہتے تھے۔ جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ برجیش اور بھگوان سنگھ نے گھنشیام کا تولیہ سے گلا گھونٹ دیا اور لوہے کی سلاخ سے اس قدر مارا کہ گھنشیام کی موت ہو گئی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر