مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
راجیہ شیکچھک انو سندھان اور پرشکچھن پریشد لکھنؤ کے ڈائریکٹر نے صوبے میں بیسک شکچھا بریشد کے اردو اساتذہ کے لیے ڈایٹ پر اردو ٹریننگ کے لئے حکم نامہ جاری کیا ہے جس سے اردو اساتذہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔اب حکم نامے کے مطابق صوبے کے تمام اضلاع کے ڈایٹ پر اردو ٹریننگ دی جائےگی۔
واضح ہو کہ اس سے قبل تقریباً ٢٥ برس سے اردو کے علاوہ سبھی مضامین کی ٹریننگ محکمۂ تعلیم کے ذریعہ دی جاتی رہی ہے تاکہ دوران تدریس اساتذہ کو آسانیاں فراہم کی جا سکیں ۔اناؤ ضلع کے سرکاری اردو ٹیچر محمد ہارون کی کاوشوں سے یہ ممکن ہو سکا ہے ۔ اور اب اردو اساتذہ کی ٹریننگ کی راہ ہموار ہو گیی ہے جس کا اردوں داں طبقے نے کھلے دل سے خیر مقدم کیا ہے ۔استاد محمد ہارون کی تاریخی کوشش کو سراہتے ہوئے ڈاکٹر طاہر قمر میران پوری ، امیر نہٹوری، اردو ٹیچرس ویلفیئر ایسو سی ایشن کے نائب صدر رئیس الدین رانا ، ماسٹر شہزاد احمد ، کلیم تیاگی ، ڈاکٹر تنویر گوہر ، ماسٹر سلیم میواتی ، محترمہ شبانہ ظفر، ڈاکٹر چاندنی عباسی، حکیم شمیم عباسی ، شاہ نذر ثانی ، ڈاکٹر ایس کے راشد ، عبد السّتار نیر ، اوصاف انصاری وغیرہ شخصیات نے محمد ہارون کا خیر مقدم کرتے ہوئے انھیں مبارکباد پیش کی ہے اور اس قدم کو تاریخی قرار دیا ہے
0 Comments