مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
شاملی کی رہائشی لڑکی نے مظفرنگر ایس ایس پی سنجیو سمن کو دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ 3 سال قبل مسلم برادری کے ایک نوجوان نے ہندو بن کر اس سے دوستی کی، دوستی کے بعد دونوں نے پیار کرنا شروع کر دیا۔ لیکن مسلمان نوجوان اس کی عصمت دری کرتارہا۔ جب وہ حاملہ ہوئی تو وہ بنگلور گیا اور اسے جوس میں دوائی دے کر اسقاط حمل کروا دیا۔
متاثرہ نے بتایا کہ جب وہ نئی منڈی تھانے پہنچی تو وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے اس کے ساتھ بدتمیزی بھی کی۔
ملاقات کے دوران نوجوان نے اپنا نام سورج بتایا اور سورج کے نام کا آدھار کارڈ بھی دکھایا جب کہ ملزم تھانہ شاہ پور کے موضع بسی کلاں کا رہائشی ہے اور اس کا اصل نام فیض احمد ہے۔
متاثرہ نے ایس ایس پی سے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ایس پی سٹی ستیہ نارائن پرجاپت نے جانچ کراتے ہوئے کارروائی کا حکم دیا ہے۔
0 Comments