Latest News

اپنے بچوں کو دین سکھاؤ، کیونکہ قبر کے مسائل پیسوں سے حل نہیں ہوں گے: خطیب محمد اقبال۔

آگرہ: مسجد نہر والی سکندرہ کے خطیب محمد اقبال نے آج خطبہ جمعہ میں پوری قوم سے ایک سوال کیا، انھوں نے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ مدارس میں اکثریت غریب بچوں کی ہوتی ہے ؟ اگر کہا جاے کہ ننانوے پرسنٹ، تو غلط نہیں ہوگا، آخر دین صرف کیا غریبوں کے لیے ہی ہے، پیسوں والے کو دین کی ضرورت نہیں ہے؟ بات بلکل صاف ہے پیسے والا تو اپنے تمام کام پیسے سے ہی کرا لیتا ہے، چاہے پیدائش کا مسئلہ ہو، انتقال ہو، کوئی افتتاح ہو، شادی ہو،  کاروبار ہو، یا پھر زندگی کا کوئی بھی مسئلہ ہو ، پیسے والا اپنے پیسے سے سب گھر بیٹھے حل کرا لیتا ہے، حل کرنے والے وہ ہی مدرسے کے غریب بچے ہی ہوتے ہیں ، مگر یہ تمام حل زمین کے اوپر کے ہیں، زمین کے اندر جانے کے بعد جس کو ہم سب قبر کہتے ہیں، وہاں کے مسائل وہ اپنے پیسوں سے حل نہیں کرا پاے گا، انھوں نے سوالیہ انداز میں لوگوں سے پوچھا ، “ کیا خیال ہے آپ کا “ ؟ اللہ کے بندوں کبھی آپ نے اس طرف غور کیا؟ اگر نہیں تو آج ہی اس پر غور کریں ، کچھ نہیں معلوم کون کس وقت “ قبر “ میں چلا جاے ، اللہ کو ایک ماننے والو۔  اپنے بچوں کو دین سکھاؤ. سورہ القمر آیت نمبر17 میں اللہ نے خود کہا ہے “ اور بے شک ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لیے آسان کردیا ہے پس کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ہے ۔” اور جن مدارس میں آپ اپنے بچوں کو بھیجنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں کہ وہ آپ کے بچوں کے حساب سے ٹھیک نہیں ہیں تو ان مدارس کی اس بد حالی کے ذمہ دار بھی ہم سب ہی ہیں ان مدارس کو اپنے بچوں کے لائق بنانا بھی ہم سب کی زمہ داری ہے کوئی اور ان کی حالت درست نہیں کرےگا، ہم سب کو ہی آگے آنا پڑے گا ، کون اللہ کا بندہ پہل کرے گا وہ سب سے زیادہ اللہ کی یہاں حق دار ہو گا کہ وہ اللہ سے اپنے لئیے “ کچھ “ مانگے ۔تمام قوم سے اپیل ہے کہ شادیوں کے اخراجات پر لگام لگائیں اور اپنے اپنے علاقوں کے مدارس کو اس قابل بنائیں کہ آپ بھی اپنے بچوں کو وہاں پڑھا سکیں۔اللہ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرماے، آمین۔

 

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر