Latest News

دن نکلتے ہی ٹیمپو اور پک اپ میں تصادم، ٹیمپو کی ڈرائیو سمیت کی دو موت، نصف درجن مسافر زخمی۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
جمعرات کی صبح دیوبند سے متصل ناگل-ٹپری روڈ پر مسافروں سے بھرے ایک ٹیمپو اور مہندرا پک اپ کے درمیان آمنے سامنے ٹکر ہو گئی، جس میں دو نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ حادثے میں دیگر چھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس نے تمام زخمیوں کو سی ایچ سی بھیجا، جہاں ڈاکٹروں نے تمام زخمیوں کو ضلع اسپتال ریفر کر دیا اور لاشوں کا پنچنامہ پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔ یہ واقعہ صبح 7 بجے کے قریب پیش آیا۔

تفصیل کے مطابق تھانہ رامپور منیہاران کے موضع لنڈھورہ گوجر کے بانشدہ نیتو ولد اوم چند اپنے ٹیمپو میں مسافرین کو لیکر سہارنپور سے دیوبند جا رہا تھا، جیسے ہی وہ قصبہ ناگل کے قریب سبزی منڈی کے قریب پہنچا تو اس نے برف سے بھری ایک مہندرا پک اپ سے ٹیمپو سے تصادم ہوگیا۔حادثہ کے دوران موقع پر کہرام مچ گیا، آس پاس کے لوگ بھاگ کر موقع پر پہنچے اور تمام زخمیوں کو پولیس کے ہمراہ ہسپتال پہنچایا، واقعہ میں پردیپ (22) عرف چھوٹو ولد بارو ساکن گاﺅں جولا ناگل تھانہ کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔جبکہ ٹیمپو ڈرائیور کی اسپتال لے جاتے ہوئے موت ہوگئی۔اس کے علاوہ اروند (20) ولدسادھورام، ارون (35) ولد سادھورام، سنجے (30) ولد دھیرو، پونیت (22) ولد وجے پال، گووند (15) ولد سونا ساکن گڑھ لال تھانہ دیوبند شامل ہیںاور موہت (18) ولد مدن ساکن مہتولی تھانہ دیوبند شدید زخمی ہوگیا۔ تمام زخمی مزدور تھے جو پٹیالہ سے مزدوری کر کے اپنے گاوں واپس جا رہے تھے۔ تاہم مہندرا پک اپ ڈرائیور واقعہ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے دونوں گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر