Latest News

غازی آباد میں پہلے نام پوچھا پھر لڑکی کو گینگ ریپ کا شکار بنایا، ملزمان ماضی میں بھی کئی لڑکیوں نشانہ بنا چکے ہیں۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
غازی آباد میں دہلی کی ایک لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے معاملے میں ٹرانیکا سٹی پولیس نے پانچوں ملزمین کو گرفتار کر لیا۔ مقابلے میں دو ملزمان گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے جبکہ چھاپے کے دوران تین کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان خان پور گاؤں کے رہائشی ہیں۔ملزمان عاشقوں کو بلیک میل کرتے تھے اور ان کے ساتھ گھناؤنی وارداتیں بھی کرتے تھے۔ ڈی سی پی دیہی وویک چندر یادو نے کہا کہ متاثرہ لڑکی نے بتایا تھا کہ ایک ملزم نے ہوڈی پہن رکھی تھی۔ اس کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کی اپروچ روڈز پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی تلاشی لی تو ایک نوجوان کو ہوڈی پہنے ہوئے پایا۔فوٹیج کی مدد سے ٹریس کیا گیا تو اس کی شناخت خان پور کے رہائشی جنید کے نام سے ہوئی۔ اس کے علاوہ سرویلنس کی مدد سے جب اس کے موبائل کی لوکیشن چیک کی گئی تو وہ موقع پر ہی پایا گیا۔ اتوار کو جب پولیس نے اسے گرفتار کرنے کے لیے محاصرہ کیا تو اس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔جوابی فائرنگ سے جنید کی دونوں پیروں میں گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے واقعے میں ملوث دیگر ساتھیوں کے ناموں کا انکشاف کیا۔ اتوار کی رات گئے مقابلے میں عمران نامی ایک اور ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ وہ بھی پیر میں گولی لگنے سے زخمی ہوا۔اس کے بعد تین دیگر ملزمان چاند عرف توصیف، سلطان عرف کالو، گولو عرف ہرش کو بھی گرفتار کیا گیا۔ سلطان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی مجرمانہ تاریخ کے بارے میں تفتیش کی جا رہی ہے۔ ڈی سی پی دیہات کے مطابق لڑکی اپنے دوست کے ساتھ کھڑی تھی۔ لڑکی کو لڑکے کے ساتھ دیکھ کر جنید، عمران اور چاند کے ذہن میں وحشیانہ کیفیت پیدا ہو گئی۔ چاند نے لڑکی کے دوست اور اس کے دوست کا نام پوچھا۔ اس کے بعد چاند نے انہیں کچھ نہ ہونے دینے کی یقین دہانی کرائی۔ اس کے بعد چاند اور اس کے ساتھیوں نے ایک لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر