مظفرنگر کے چھپار کی دینی درسگاہ جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات میں ختمِ تفسیر القرآن کے موقع پر ایک عظیم الشان دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جسکا آغاز جامعہ کی طالبہ ثانیہ بنت محمد عمران کی تلاوت قرآن و صوفیہ بنت محمد آصف کی حمد و سے ہوا جبکہ نظامت کے فرائض ادارے کے مہتمم قاری محمد عارف قاسمی نے انجام دئیے مہمان خصوصی کے طور پر اتراکھنڈ سے تشریف لائے قاری محمد شہزاد نائب صدر تحفظ دین ختم نبوت میڈیا شاخ اتراکھنڈ نے طالبات کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارتداد کی اس لہر میں بچیوں کو دینی علوم سے آراستہ کیا جانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے جس پر خاص طور سے علماء کرام و سماجی ذمہ داران کو سرجوڑ کر بیٹھنا چاہئے اور بچیوں کے سرپرستان جہاں عصری تعلیمات کی جانب دوڑ دھوپ کررہے وہیں یہ ذمہ داری بھی ہے کہ اسلامی تعلیمات کی جانب توجہ دیں تاکہ بچیاں علم و فن کیساتھ ساتھ اپنے ایمان و عقائد کا بھی تحفظ کرسکیں۔
0 Comments