Latest News

مظفر نگر ہائی وے پر خوفناک حادثہ، باپ بیٹی سمیت تین کی المناک موت، تین کی حالت تشویشناک، ہائی وے پر لگا جام۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر ضلع کے میراں پور تھانہ علاقے میں دہلی پوڑی ہائی وے پر آج صبح کھوئی سے لدی ٹریکٹر ٹرالی اور ایک کینٹر کے درمیان زبردست تصادم میں باپ بیٹی سمیت تین لوگوں کی موت ہو گئی، جب کہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کی وجہ سے ہائی وے پر جام لگ گیا۔
موصولہ اطلاع کے مطابق، میرا پور تھانہ علاقے کے گاؤں کٹھاؤڈا کے قریب آج صبح کھوئی سے لدی ٹریکٹر ٹرالی اور ایک کینٹر کے درمیان زبردست ٹکر ہوگئی۔ حادثے کے بعد موقع پر کہرام مچ گیا۔ اس حادثے میں کینٹر ڈرائیور بنٹی ولد پریم سنگھ ساکنہ بلارا، مراد آباد، کنڈکٹر نیک پال ولد ہردواری اور اس کی سات سالہ بیٹی نیتیکا کی موت ہو گئی۔ جبکہ نپل کی بیوی راج کماری، بیٹی سواتی اور سونم کا بیٹا سچن زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے میرٹھ بھیج دیا گیا اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور جام کو ہٹانے کے لیے کافی مشقت کرنی پڑی۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر