Latest News

شاملی میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر صفائی ملازمین برہم، سی او سٹی کا محاصرہ کر کے میمورنڈم پیش کیا۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
شاملی بی جے پی لیڈر گھنشیام پراچہ کے خلاف درج مقدمہ کے خلاف اتر پردیش کی صفائی کرمچاری سنگھ کے عہدیداروں نے سی او سٹی کا گھیراؤ کرکے ایک میمورنڈم پیش کیا۔ جس میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے کارروائی کی جائے۔
 اترپردیش صفائی کرمچاری سنگھ کے عہدیداروں نے ضلع صدر دیویندر کمار برلا کی قیادت میں سی او سٹی شیام سنگھ کا گھیراؤ کیا اور بی جے پی کے ضلع نائب صدر گھنشیام پراچہ کے خلاف درج مقدمہ کے خلاف احتجاج میں ایک میمورنڈم پیش کیا۔جس میں انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈر گھنشیام پراچہ والمیکی کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ شہر کے دھرم پورہ کے رہائشی ہزاری لال کی شکایت پر بھتہ خوری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جو کہ جھوٹا ہے۔ ہزاری لال نے تقریباً 6-7 سال قبل 6 لاکھ روپے قرض لیا تھا جس پر 3 لاکھ روپے بقایا ہیں۔ الزام ہے کہ رقم کی عدم ادائیگی سے بچنے کے لیے جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کی وجہ سے والمیکی سماج کے لوگوں میں غصہ ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر