Latest News

مظفر نگر پولس نے انکاؤنٹر کے دوران پانچ شاطر بین ریاستی گاڑی چوروں کو کیا گرفتار، چار گاڑیاں برآمد۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر ضلع کی نئی منڈی کوتوالی پولیس نے تصادم کے بعد 5 شاطر بین ریاستی گاڑی چوروں کو گرفتار کیا ہے۔ دو ملزم نظام اور دیپانشو پولیس کی گولیوں سے زخمی ہوئے، وہیں تین دیگر ملزمان انوج، وشال اور آکاش کو پولیس نے کامبنگ کے دوران گرفتار کر لیا۔ گاڑی چوروں کی نشاندہی پر پولیس نے چار گاڑیاں، دو غیر قانونی پستول، کارتوس اور گاڑی چوری کی واردات میں استعمال ہونے والے کچھ اوزار بھی برآمد کیے ہیں۔ایس پی سٹی ستیہ نارائن پرجاپت نے بتایا کہ ایس ایس پی کی قیادت میں پولیس مقابلے میں پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جس میں پولیس کی جوابی کارروائی میں دو ملزمان کو گولی مار دی گئی۔ یہ تمام لوگ اس سے پہلے گاڑی چوری کے درجنوں مقدمات میں جیل جا چکے ہیں اور بنیادی طور پر یہ لوگ ہاپوڑ اور غازی آباد کے رہنے والے ہیں، لیکن بیشتر واردات دہلی، غازی آباد اور اتر پردیش کے مختلف اضلاع میں انجام دیتے ہیں۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کو جیل بھیج دیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر