Latest News

کل بابری مسجد کی جگہ تعمیر ہونیوالے مندر کا افتتاح, ایودھیا کی سرحدیں سیل، پولس الرٹ، کئی شہروں میں دفعہ ۱۴۴ نافذ، ملی جلی آبادی میں فورس تعینات، ایم پی، چھتیس گڑھ، ہریانہ، مہاراشٹر میں تعطیل، آسام، راجستھان، گجرات اور اتراکھنڈ میں ڈرائے ڈے۔

نئی دہلی: پیر۲۲ جنوری کو ایودھیا میں کارسیوکوں کے ذریعے ۱۹۹۲ میں شہید کی گئی بابری مسجد کی جگہ تعمیر ہونے والے رام مندر کا افتتاح ہونے جارہا ہے، اترپردیش حکومت نے سیکوریٹی کے پیش نظر ریاست بھر میں پولس کو الرٹ کردیا ہے۔ ایودھیا کی سرحدیں سیل کردی گئی ہیں۔ مندر کے تحفظ کےلیے مرکزی سیکوریٹی فورسیز تعینات کردئیے گئے ہیں۔ حکومت نے میڈیا کے لیے گائیڈ لائن جاری کیا ہے، جھوٹی خبروں، اور ہیرپھیر والے دعوئوں سے بچنے کو کہا ہے۔ یوپی کے غازی آباد، لکھنو، اعظم گڑھ ، نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا سمیت کئی اضلاع میں ۲۱ جنوری سے لے کر ۲۶ جنوری تک دفعہ ۱۴۴ نافذ ہے۔ اطلاعات کے مطابق جلی جلی آبادی میں فورس بھی تعینات ہے، خفیہ اطلاعات جٹائی جارہی ہیں۔ جوائنٹ پولس کمشنر (قانون نظم ونسق) اپیندر کمار اگروال نے کاکہ دفعہ ۱۴۴ سی آر پی سی کے تحت نافذ کیاگیا ہے، گوتم بدھ نگر پولس نے سنیچر کو کہاکہ ۲۱ سے ۲۶ جنوری تک پورے نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں سی آر پی سی کی دفعہ ۱۴۴ کے تحت پابندی عائد رہے گی۔ اے این آئی کے مطابق لکھنو میں بھی اسی طرح کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، ۲۶ جنوری کو یوم جمہوریہ پریڈ اور ۲۲ جنوری کو ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح کے پیش نظر یہ احکامات جاری ہوئے ہیں۔ ایس پی انوراگ آریہ نے بتایاکہ سبھی تھانہ صدور کو اپنے اپنے علاقوں میں رات گشت کرنے ، ہوٹل، گیسٹ ہائوس، دھرم شالہ کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔ ۲۲ جنوری کو اعظم گڑھ ضلع کے اہم منادر میں بڑی تعداد میں شردھالوئوں کے اجتماع کے پیش نظر پولس بل کے ساتھ ساتھ اینٹی رومیو ٹیم تعینات کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ملی جلی آبادی والے علاقوں میں خاص نظر رکھی جارہی ہے، پولس نے سیکوریٹی کے پختہ انتظام لرلیے ہیں۔ اس دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔اتر پردیش، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، ہریانہ، مہاراشٹرا اور گوا میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ راجستھان، گجرات اور اتراکھنڈ کی حکومتوں نے آدھے دن کی چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ کئی ریاستوں کی حکومتوں نے اس دن کے موقع پر ڈرائی ڈے کا اعلان کیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ۲۲جنوری کو ان ریاستوں میں نہ تو شراب خریدی جا سکے گی اور نہ ہی شراب بیچی جائے گی۔ ان ریاستوں میں تمام دیسی شراب، غیر ملکی شراب کی رٹیل کی دکانیں، ہوٹل، بار کلب وغیرہ بند رہیں گے۔جن ریاستوں میں ڈرائی ڈے ہونے والا ہے ان میں اتر پردیش، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، راجستھان، ہریانہ اور آسام شامل ہیں۔ ان تمام ریاستوں کے وزیراعلیٰ نے سرکاری طور پر اعلان کیا ہے کہ ریاست میں ڈرائی ڈے ہوگا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر