Latest News

۸ سال بعد شازیہ کو ہندو شوہر نے چھوڑ دیا، مرتد کی ویڈیو کے ذریعہ ہندو تنظیموں کے اراکین سے انصاف کی اپیل۔

ممبئی: اترپردیش سے آئے دن مسلم لڑکیوں کے بھگوا لو ٹریپ میں پھنس کردین اسلام سے ہاتھ دھونے اور ہندوئوجوانوںسے اپنی عصمت وعفت کھونے کے بعد بے یارومددگار ہونے کی خبریں تواترسے آرہی ہیں، گزشتہ کل ہی ’ممبئی اردو نیوز‘ میں بریلی کی ایک مرتد لڑکی کی خبر اس سرخی’’بھگوا لوٹریپ کی شکار مرتد لڑکی کو جان سے مارنے کی دھمکی ، پانچ سال تک استعمال کرنےکے بعد عاشق نے شادی سے انکار کردیا، پولس سے انصاف کی اپیل‘‘ شائع ہوئی تھی، تازہ معاملہ شازیہ کا ہے یہ بھی اترپردیش کی ہی رہنے والی بتائی جارہی ہے۔ اس کے تعلق سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایکٹیوسٹ کاشف ارسلان نے ویڈیو اس کیپشن کے ساتھ پوسٹ کی ہے’’اترپردیش میں ہندو لڑکے کی محبت میں آٹھ برس تک مرتد ہوکر اس سے شادی کی اب ۸ سال بعد مرتد شازیہ کو اس کا ہندو شوہر چھوڑ دیا ہے۔ آٹھ سال تک ہوس بجھاتا رہا ہندو نوجوان پھر بعد میں کہاکہ میں کسی اور لڑکی سے شادی کرلیا ہوں تم اپنے گھر چلی جائو۔ شازیہ کے مرتد ہونے کےلیے جن ہندو تنظیموں نے مدد کی تھی شازیہ اب وہی ہندو تنظیموں کے ایک شخص جن کا نام ادئے ہے اس سے مدد کی درخواست کررہی ہے‘‘۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں شازیہ نے کہا کہ‘‘ اودئے بھیا جے شری رام، میرا نام شازیہ ہے، میری شادی کو ۸ برس ہوگئے ہیں لیکن آٹھ سال بعد میرا شوہر مجھ سے کہہ رہے ہیں کہ تم گھر چلی جائو، کیوں کہ ان کا دوسری لڑکی سے چکر چل رہا ہے اور وہ یہ بھی بول رہے ہیں کہ انہوں نے اس سے شادی کرلی ہے‘‘۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر