Latest News

وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کا بدایوں میں ہوٹل پر چھاپہ، مبینہ ’لوجہاد‘ کا الزام، کئی نابالغ نقاب پوش لڑکیاں بھی پکڑی گئیں۔

بدایوں: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ’دی مسلم‘ نامی ویریفائڈ یوزر نے ایک ویڈیو اس کیپشن کے ساتھ لکھا کہ ’’آئینی حقوق کا استعمال کرتے ہوئے اردو نام والی لڑکیاں کررہی ہیں حجاب پہن کر مسلمانوں کو بدنام، بجرنگ دل اور وی ایچ پی نے ریسٹورنٹ پر چھاپہ مارا۔ ایک ریسٹورنٹ پر وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل نے چھاپہ مارا، جس میں کئی نابالغ لڑکیاں وہاں پکڑی گئیں، کئی جوڑے موقع سے ہڑبڑی میں فرار ہوگئے، ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اکثربے غیرت لڑکیاں نقاب پہن رکھی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق تھانہ سول لائن علاقے کے کھیڑا نوادہ پولس چوکی سے چند قدم دور پر عارف پور بسولی روڈ پر وشہر سے نکلتے کچھ دوری پر معروف ریسٹورٹ دی ٹائون پر وشوا ہندو پریشد کے ضلع صدر نیرج رستوگی کو کئی دنوں سے نابالغ جوڑوں کے ریسٹورنٹ کے اندر بنے بیسمنٹ میں غلط کاری کی اطلاع مل رہی تھی، بدھ کو اطلاع ملنے پر انہوں نے اپنے کارکنان کے ساتھ پولس کو لے کر چھاپہ مارا، ریسٹورنٹ میں کئی پریمی جوڑے نکل کر بھاگ نکلے، دیکھتے ہی دیکھتے بدایوں، مرادآباد ہائی وے پر گزر رہے راہ گیروں کی بھیڑ جمع ہوگئی، لڑکیوں اورریسٹورنٹ ممالک نے تنظیم کے ساتھ مارپیٹ بھی شروع کردی، ریسٹورنٹ میں نقاب پہنے ایک لڑکی کپڑے پہنتی ہوئی بھی نظر آئی، پولس نے موقع پر پہنچ کر ریسٹورنٹ کو بند کرادیا، وشوا ہندو پریشد کے کارکنان نے بتایاکہ یہاں کافی وقت سےمسلم سماج کے لڑکے نابالغ ہندو لڑکیوں کو لاتے ہیں اور انہیں بہلا پھسلا کر غلط کام میں دھکیل دیتےہیں، ریسٹورنٹ مسلم کمیونٹی کا ہے ، اس ہوٹل سے متصل ۲۴ ریسٹورنٹ پر بھی پہلے چھاپہ ماری ہوئی تھی، اور کچھ وقت کےلیے اسے بند کردیاگیا تھا۔ وشو ہندو پریشد کے صدر نے بتایاکہ پولس چوکی پر جب بھی اس معاملے کی اطلاع دی جاتی ہے تو چوکی سے کچھ ملے ہوئے سپاہی ریسٹورنٹ والوں کو فون کرکے اطلاع دے دیتے ہیں جس پر پولس پہنچنے سے پہلے ہی جوڑے بھاگ جاتے ہیں، ریسٹورنٹ پر اسکول وکالج جانے والی طالبہ بھی ڈریس میں نظر آتی ہیں۔ اجول گپتا ضلع منتری وشو ہندو پریشد ، شوکانت شرما گئو رکشا بجرنگ دل، برجیش گپتا پرکھنڈ منتری وی ایچ پی، مکیش مشرا آکاش کمار، اجے شرما اس چھاپے ماری کے دوران موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر