Latest News

وزیرِ داخلہ امت شاہ کے بیٹے جے شاہ تیسری بار ایشین کرکٹ کونسل کے صدر نامزد۔

نئی دہلی: وزیرِ داخلہ امت شاہ کے بیٹے جے شاہ تیسری بار ایشین کرکٹ کونسل کے صدر نامزد ہوئے ہیں۔ بدھ کو بی سی سی آئی سکریٹری جے شاہ انڈونیشیا کے بالی میں منعقدہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی سالانہ جنرل میٹنگ میں مسلسل تیسری مدت کار کے لیے متفقہ طور پر صدر نامزد ہو گئے ہیں۔
شاہ کی مدت کار میں توسیع کی تجویز شری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) کے صدر شمّی سلوا نے دوسری بار پیش کی تھی جسے اے سی سی کے تمام ممبرس نے متفقہ طور پر اپنی حمایت دی۔ جے شاہ نے اے سی سی کے ذریعہ جاری ایک بیان میں کہا کہ ’’میں اے سی سی کے مستقل اعتماد کے لیے بورڈ کے ممبران کا شکر گزار ہوں۔ ہمیں ان شعبوں پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ کھیل کی ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنانے کے لیے پابندِ عہد رہنا چاہئے جہاں یہ اب بھی اپنی ابتدائی صورت میں ہے۔ اے سی سی پورے ایشیا میں کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے پابند عہد ہے۔
واضح رہے کہ 2019 میں بی سی سی آئی کے سکریٹری بنے جے شاہ نے جنوری 2021 میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر نجم الحسن سے اے سی سی صدر کا چارج سنبھالا تھا۔ وہ اے سی سی صدر کے طور پر پھر سے منتخب ہونے والے سب سے کم عمر کے صدر بن گئے ہیں۔ سلوا جئے شاہ کے ایک بار پھر اے سی سی صدر بننے پر کہا کہ ’’جے شاہ نے پورے ایشیا میں کرکٹ کو فروغ دینے اور اے سی سی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار نبھایا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ اے سی سی بورڈ نے متفقہ طور پر تجویز کی حمایت کی۔ جے شاہ کے پاس تجارتی اور نشریاتی سودوں کے ذریعے آمدنی بڑھانے کا ایک ثابت شدہ ریکارڈ ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر