Latest News

جامعہ اشرف العلوم کیندرہ پاڑہ اڈیشہ میں نحو، منطق، اصول فقہ اور تمرین ادب کے بعد فن صرف میں مسابقہ کا انعقاد۔

جامعہ اشرف العلوم محمودآباد کیندراپاڑہ اڈیشہ میں پچھلے مہینے سے عربی درجات کی مختلف بنیادی کتابوں جیسے تسہیل الأصول ، آسان منطق،الدروس النحویہ،عربی تمرین میں جامعہ ھذا کے طلبہ کے مابین مسابقہ کا ایک دلچسپ و پر کیف سلسلہ چل رہا ہے، طلبہ بڑی دلجمعی اور جد و جہد کا ثبوت دیتے ہوئے بڑی تعداد میں شریک مسابقہ ہورہے ہیں، اللہ تعالیٰ طلبہ کی کدو کاوش کو قبول فرماتے ہوئے میدان علم و عمل میں مزید ترقیات سے ہم کنار کرے۔

اسی سلسلہ میں گزشتہ روز ایک مسابقہ ہوا جو فن صرف کی مشہور و اساسی کتاب "علم الصیغہ" کے تعلق سے  ہوا، بحمد اللہ تعالیٰ درجہ عربی دوم کے طلبہ اس مسابقہ میں کثیر تعداد میں شریک رہے اور کافی حد تک سوالات کے جوابات دہی میں کامیاب بھی رہے، اللہ رب العزت جملہ طلبہ کے جوش و حوصلہ سمیت علم نافع کی دولت سے مالا مال فرمائے۔ مسابقہ کے سائل مفتی ابرار قاسمی دولت پوری اور حکم اول و ثانی کی حیثیت سے جامعہ ہذا کے دو قدیم و متجرب اساتذہ کرام مفتی سمیع اللہ قاسمی پنصودوی و مولانا عارف قاسمی سونگڑوی تشریف لائے، آج کے پورے نظام کو انتہاء تک پہنچانے میں مفتی صالح الزماں قاسمی و مفتی امجد قاسمی کا بڑا تعاون حاصل رہا، علاوہ ازیں ان سارے مسابقات کے روح رواں اس کے محرک و داعی جامعہ اشرف العلوم محمودآباد کیندراپاڑہ اڈیشہ کے رئیس و فعال مہتمم  مولانا محمد فاروق صدر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ شاخ اڈیشہ ہیں۔

 واضح رہے کہ اس طرح علمی مسابقات میں جہاں اول دوم سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو بشکل نقود گراں قدر انعامات سے نوازاجاتا ہے وہیں سارے شرکاء مسابقہ و مساہمین طلبہ کی بھی انعامات کے ذریعہ دلجوئی کی جاتی ہے۔ اللہ اس نافع سلسلہ کو جاری و ساری رکھے اور طلبہ کی علمی ترقی و بہتری کا کامیاب ذریعہ بنائے آمین۔۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر