Latest News

مظفر نگر کے جنگل میں نابالغ عاشق جوڑا گھومتے ہوئے پکڑا گیا، ہندو شدت پسندوں نے میں ابال، اہل خانہ کا کاروائی سے انکار۔

مظفر نگر:  عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر کوتوالی علاقے کے گاؤں سلیم پور کے جنگل میں کچھ لوگوں نے ایک محبت کرنے والے جوڑے کو گھومتے ہوئے پکڑ لیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں کو تھانے لے آئی۔
جانچ میں پتہ چلا کہ یہ دونوں شہر کے ایک انٹر کالج میں پڑھ رہے ہیں اور نابالغ ہیں۔ پولیس نے ان کے نام اور پتے پوچھنے کے بعد ان کے اہل خانہ کو تھانے بلایا اور دونوں کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا۔ اس معاملے کی اطلاع ملتے ہی کچھ ہندو تنظیموں کے افراد بھی تھانے پہنچ گئے اور معاملہ مختلف برادریوں کا ہونے کی وجہ سے کارروائی کا مطالبہ کرنا شروع کر دیا تاہم محبت کرنے والے جوڑے کے اہل خانہ نے کوئی کارروائی کرنے سے انکار کر دیا پولس دونوں کو انکے لواحقین کے حوالے کر دیا ہے

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر