پیلی بھیت کے جہان آباد علاقے کے ملک سرینڈا میں ایک سنسنی خیز واقعہ پیش آیا صبح ایک نوجوان نے کلہاڑی کے وار سے اپنی بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ اورفرار ہو گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔
تھانہ جہان آباد علاقہ کے گاؤں ملک سرینڈا کے ہرسوروپ کا اپنی بیوی پریتی ( 30 ) کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوا۔ جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ ہرسوروپ نے کلہاڑی سے اس کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ واقعہ کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا۔ پولس نے بتایا کہ جانچ میں پتہ چلا کہ ہرسوروپ کو اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا۔ جس کی وجہ سے اس کا اپنی بیوی سے آئے روز جھگڑا رہتا تھا۔
0 Comments