Latest News

پانچ دن سے لاپتہ شخص کی لاش تالاب سے ملنے سے علاقے میں پھیلی سنسنی، کنبے میں مچا کہرام۔

 مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔زمین پر قبضے سے پریشان بزرگ نے زہر پی کر موت کو گلے لگايا، شکایت کے بعد ہراساں کرنے اور حملے سے پریشان تھا کسان۔
میرٹھ کے تھانہ دورالہ کے گاؤں لویہ کے رہائشی بھوشن ولد کالو کی لاش تالاب میں پڑی ہوئی ملی ہے جوکہ پانچ دن پہلے مشتبہ حالات میں لاپتہ ہو گیا تھا۔ بھوشن کے لاپتہ ہونے پر اس کے چھوٹے بھائی شیو نے دورالہ پولیس اسٹیشن میں اس کی گمشدگی کی رپورٹ کرائی تھی۔ پولیس اور بھوشن کے اہل خانہ مسلسل اس کی تلاش کر رہے تھے لاش ملنے کی اطلاع پر اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔ گھر والے تالاب پر پہنچ گئے۔ وہاں گاؤں والوں کی بھیڑ جمع ہو گئی۔ اطلاع پر تھانہ دورالہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے بھوشن کی لاش کو تالاب سے نکال کر مردہ خانے بھجوا دیا۔ بھائی شیو کا کہنا ہے کہ اس کا بھائی بھوشن پانچ دن سے لاپتہ تھا اور وہ ٹریلر ڈیلر کا کام کرتا تھا۔ وہ کئی دنوں سے ذہنی مریض تھا۔ بھوشن کی موت کی وجہ سے اس کی بیوی سمترا اور چاروں بچوں کا رورو کر برا حال ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر