Latest News

بھارت جوڑو نیائے یاترا: راہل گاندھی بہار پہونچ کر بن گئے بہاری بابو، سر پر ’گمچھا‘ باندھ کر ٹھیٹھ اسٹائل میں کسانوں سے کی بات چیت۔

پورنیہ: کانگریس لیڈر اور ایم پی راہل گاندھی نے یہاں ٹھیٹھ ’بہاری بابو‘ اسٹائل میں کسانوں سے بات چیت کی اور یاترا کے دوران ایک ڈھابے پر رک کر چائے بھی پی۔ ان کی اس سادگی کو لوگوں نے خوب پسند کیا۔
راہل گاندھی فی الوقت بھارت جوڑو یاترا کے دوران بہار کے پورنیہ میں ہیں۔ انہوں نے یاترا کے دوران ایک جگہ کسانوں سے بات چیت کی۔ بات چیت کرتے ہوئے راہل گاندھی اپنے سر پر ’گمچھا‘ باندھے ہوئے نظر آئے۔ اسی یاترا کے دوران انہوں نے سڑک کے کنارے ایک ڈھابے پر رک کر چائے بھی۔
راہل گاندھی نے پورنیہ کے سکندر پور پنچایت میں واقع شیشہ باڑی میں کسانوں کے ساتھ چوپال کی۔ اس موقع پر کسانوں نے راہل گاندھی سے کھل کر بات کی اور اپنے مسائل سے انہیں واقف کرایا۔ راہل گاندھی نے کسانوں کی زمین حکومت کی جانب سے حاصل کرنے (لینڈ ایکویزیشن) معاملے پر کہا کہ ’’وہ پارلیمنٹ میں اس مسئلے کو اٹھائیں گے اور جب ان کی حکومت بنے گی تو کسانوں کے مفاد میں کام کیے جائیں گے۔
کسانوں سے بات چیت کے دوران راہل گاندھی نے صاف طور سے کہا، ’’میں یہاں کھوکھلی باتیں نہیں کر رہا ہوں۔ ہم نے کسانوں کا 72000 کروڑ روپئے کا قرض معاف کیا تھا۔ لینڈ ایکویزیشن بل لائے تھے۔ جب چھتیس گڑھ اور راجستھان میں ہماری سرکار تھی تو ہم نے زرعی پیداوار کی صحیح قیمت دی تھی۔‘‘ انہوں نے کہا، ’’ کسانوں کے مفاد میں ہم نے کافی کام کیے ہیں اور آئندہ بھی کسانوں کے مفاد میں ہی کام کریں گے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر