غزہ: غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ ۱۰۱ ویں دن میں داخل ہو گئی، اسرائیل فوج نے پٹی کے جنوب اور مرکز پر بمباری جاری رکھی ، مواصلات اور انٹرنیٹ سروس ہے۔ الجزیرہ کے نمائندے نے بتایا کہ غزہ کی پٹی کے مرکز میں واقع بوریج کیمپ اور جنوب میں جوہر الدیک میں بھاری مشین گنوں سے جھڑپوں کے درمیان زبردست دھماکوں سے لرز اٹھی۔ادھر اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے علاقے رعنانا میں فلسطینی مجاہدین کے فدائی حملے میں ۱۰قابض صہیونی آباد کار شدید زخمی جب کہ ایک صہیونی عورت سمیت دو ہلاکتوں کی خبریں ہیں۔تل ابیب میں یہ کارروائی مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی نوجوان نے اسٹریٹجک فدائی آپریشن کے ذریعے تین گاڑیاں بدل بدل کر مختلف مقامات پر ۱۹ صہیونیوں کو کچل دیا اور چاقو کے وار کرکے متعدد کو و زخمی کردیا جس میں اب تک دو ہلاکتوں کی خبریں ہیں۔ وہیں فدائی نوجوان کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔ ادھرفلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی جارحیت میں مزید ۲ خاندانوں کا قتل عام کیا ہے جس میں گذشتہ ۲۴گھنٹوں کے دوران ۱۳۲شہید اور ۲۵۲زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت نے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ اسرائیلی جارحیت کے ۱۰۱ویں دن ایک بیان میں کہا کہ بہت سے متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔ اس نے تصدیق کی کہ گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں ۲۴ ہزار ۱۰۰ شہید اور ۶۰ ہزار ۸۳۴ زخمی ہو چکے ہیں۔ادھر اسرائیلی آرمی ریڈیو نے کہا کہ غزہ کی پٹی سے ۳۶ویں ڈویژن واپس چلی گئی ہے اب فوج کےصرف تین ڈویژن پٹی میں باقی ہیںجس میں ۹۹، ۱۶۲ اور ۹۸ ویں ڈویژن شامل ہے۔ قبل ازیں اتوار کی شب حماس ترجمان ابوعبیدہ نے الجزیرہ پر نشر ۱۷ منٹ کی ویڈیو میں کہا کہ ’’الحمد للہ غزہ مجاہدین جنگ کے ۱۰۰دن گزرنے کے بعد بھی ظالم صہیونی درندوں کا غزہ میں مقابلہ کررہے ہیں ، مجاہدین غزہ کے ہر کونے میں ہر جگہ میں یہودی فوجیوں کو جہنم بھیج رہے ہیں، دشمن کو مجاہدین نے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اور ان شاءاللہ یہ تباہی دشمن کے لیے جاری رہے گی ۔غزہ مجاہدین کے ہاتھوں گزشتہ ۱۰۰دنوں میں ۱۰۰۰سے زائد ٹینک فوجی گاڑیاں بلڈوزر وغیرہ تباہ کیے جاچکے ہیں۔ مجاہدین نے اسرائیلی فوج کے خلاف سینکڑوں کامیاب کارروائیاں کی ہیں ، مجاہدین کے ہاتھوں ہزاروں یہودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، دشمن یہودی فوج کا دعویٰ کہ مجاہدین کے میزائلوں کی سائٹس پکڑی گئی ہیں، یا مجاہدین کی کئی کئی کلو میٹرز کی سرنگیں پکڑی گئی ہیں، یہ محض جھوٹ اور مذاق ہے جس میں کوئی صداقت نہیں ہے ان شاءاللہ جلد ہم دنیا کے سامنے یہ ثابت کریں گے، مجاہدین کے قبضے میں جو یہودی قیدی تھے ان کو اسرائیل بمباری کرکے قتل کررہا ہے، بہت سے یہودی قیدی اس وقت بھی لاپتہ ہیں شاید وہ اسرائیلی بمباری میں مارے گئے ہیں، اسرائیلی حکومت یہودی قیدیوں کے بارے اپنی عوام سے جھوٹ بول رہی ہے، ہم ببانگ دہل بتانا چاہتے ہیں کہ مجاہدین اسرائیلی حکومت یا فوج کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کریں گے،جب تک اسرائیل غزہ پر مکمل طور پر جنگ بند نا کرنے دے، مجاہدین کی تمام جماعتیں اور تنظیمیں ایک ہی خندق میں یک جان ہوکر لڑ رہی ہیں، مجاہدین الحمدللہ بالکل ٹھیک ہیں اور میدان جنگ پر کنٹرول کیے ہوئے ہیں،اسرائیل غزہ میں نہتے مظلوم مسلمانوں کا قتل عام کررہا ہے، پوری دنیا میں اسرائیلی جنگی جرائم ثابت ہوچکے ہیں،آج پوری دنیا میں اسرائیل درندہ دہشت گرد ثابت ہوچکا ہے ، اگر آج دنیا میں کوئی آزاد عدالت ہوتی تو وہ اسرائیلی جنگی جرائم پر اسے سزا دیتی اور اسرائیلی جنگی درندوں کو پھانسیاں دیتی، لیکن مجاہدین غزہ کے بہادر مظلوم مسلمانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، غزہ مجاہدین غزہ کی عوام سے ہیں وہ عوام کے غم کو سمجھتے ہیں، غزہ کی آزادی کے لیے مجاہدین یہ جنگ لڑ رہے ہیں،غزہ کے مسلمانوں کی ثابت قدمی اور بہادری نے مجاہدین کے حوصلے بلند کیے ہیں، غزہ مجاہدین غزہ کی مدد کرنے والے مسلمان ملکوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، یمن لبنان عراق سے غزہ کی مدد کے لیے جو دشمنوں پر حملے کیے جارہے ہیں وہ بہت بڑی بہادری ہے ہم اس پر شکر گزار ہیں،دشمن دنیا بھر سے لاؤ لشکر جمع کرکے اتحاد بنارہا ہے اور غزہ کی مدد کرنے والے مسلمانوں کو ڈرا رہا ہے، ان شاءاللہ دشمن کے یہ ہتھکنڈے کامیاب نا ہوں گے اور ان ممالک کو غزہ کی مدد سے نہیں روکیں گے، ان شاءاللہ مجاہدین اور غزہ کے مسلمان جلد اسرائیل کو شکست دے کر مسجد اقصٰی میں فاتحانہ داخل ہوں گے۔
0 Comments