Latest News

فرانس میں بیرون ممالک کے امام کا داخلہ ممنوع، نئے قانون کے تحت پہلے سے موجود مذہبی رہنمائوں کو بھی واپس بھیجاجاسکتا ہے۔

پیرس: فرانس میں اب دوسرے ممالک کے امام کو امامت پر نہیں رکھا جائے گا، اس کےلیے صدر ایمونیل میکرو کی حکومت نے نیا قانون نافذ کیا ہے، فاکس نیوز کے مطابق جو بیرون ممالک کے امام پہلے سے ہی موجود ہیں انہیں بھی واپس بھیجا جائے گا یا لوکل مسجدوں میں انہیں کوئی دوسرا کام دیاجاسکتا ہے۔ فرانس حکومت نے فورم آف اسلام ان فرانس نام کی ایک تنظیم بنائی ہے، اس میں سبھی مذاہب کے لیڈران ہوں گے، اس تنظیم کی ذمہ داری ملک کے مسلموں کو درست راہ دکھانا اور شدت پسندی سے دور رکھنا ہے۔ میکرون نے فروری ۲۰۲۰ میں پہلی بار اس قانون کو لانے کی بات کہی تھی انہوں نے کہاتھا کہ ہمیں شدت پسندی کو ختم کرنا ہوگا، خواتین کو برابری کا درجہ دینا ہوگا، انہہیں دبایا نہیں جاسکتا یہ ہماری ملک کی سوچ وفکر اور تہذیب ہے۔ فرانس میں ۱۹۷۷ میں ایک قانون بنایاگیا تھا اس کے تحت چار مسلم ممالک کو یہاں منظوری دی گئی تھی کہ وہ اپنے امام فرانس بھیج سکتے ہیں، ان کو مذہب اور اسلامی کلچر س کی ذمہ داری سونپی گئی تھی، حالانکہ نئی کمیٹی پر ابھی سے سوالیہ نشان لگنے لگے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر