میرٹھ کے موانا میں ایس ڈی ایم آفس کے سامنے ایک کسان نے خود سوزی کی کوشش کی۔ اس سے وہاں کھل بلی مچ گئی۔ کسان کو فوری طور پر سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا، جہاں سے اسے میرٹھ ریفر کر دیا گیا۔ سی ایچ سی ڈاکٹر انل شرما نے بتایا کہ کسان 70 فیصد جھلس گیا ہے۔
واضح ہو کہ ہستینا پور تھانہ علاقہ کے علی پور مورنا گاؤں کے نزدیک محکمہ جنگلات کے کرشنا فاریسٹ بلاک میں محکمہ جنگلات کی تقریباً تین ہیکٹر اراضی گزشتہ کئی برسوں سے دیہاتیوں کے ناجائز قبضے میں تھی، جس پر محکمہ جنگلات نے کارروائی کرتے ہوئے اسے واگزار کرایا۔ جمعرات کو ڈی ایف او راجیش کمار کی ہدایت پر محکمہ جنگلات کی درجنوں افسران کی ٹیم موقع پر پہنچی تھی۔
اس نے سرکاری اراضی پر ٹریکٹر چلا کر تجاوزات کو آزاد کرایا۔علی پور مورنا کے جگبیر (55) نے مذکورہ زمین کو اپنا ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے احتجاج کیا تھا جسکی کوئی سنوائی نہیں ہورہی تھی اسی سے دل برداشتہ ہو کر کسان نے خود سوزی کی کوشش کی ہے۔
0 Comments